سوپور میں کمسن لڑکا برف کے ڈھیر تلے دب جانے سے جاں بحق

0
0

یواین آئی

سرینگرشمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبے میں جمعہ شام کو ایک کمسن لڑکا اس وقت از جان ہوا جب وہ ایک مکان کی چھت سے گر آئے بھاری برف کے ڈھیرکی زد میں آگیا۔ یو این آئی کو موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع بارہمولہ کے سوپور کے چرہار گا¶ں میں ایک سات سالہ کمسن لڑکا ایک مکان کے قریب سے گذررہا تھا کہ وہ اچانک مکان کی چھت سے بھاری برف کے ڈھیر کے نیچے دب کر موقعہ پر ہی از جان ہوگیا۔ فوت شدہ لڑکے کی پہچان عرفان احمد خان ولد غلام حسن خان ساکن چرہار کلہول سوپور کے بطور ہوئی ہے۔ دریں اثنا ایس ایس پی سوپور جوید اقبال نےواقعہ کی تصدیق کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جمعرات کی شام کو جنوبی کشمیر کے کوکر ناگ کے سنبرادی گا¶ں میں ایک رہائشی مکان برفانی تودے کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں میاں بیوی کی موت واقع ہوئی جبکہ جواہر ٹنل کے قریب برفانی تودے کی زد میں آکر ایک پولیس پوسٹ دب گیا جس میں دس افراد زندہ دفن ہوگئے جن میں سے تین کو زندہ بر آمد کیا گیا جب کہ دیگر سات افراد کی لاشیں بر آمد کی گئیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا