میشہ سے خواہش رہی اپنا نام نک جونس کے ساتھ جوڑ وں :پرینکا چوپڑا

0
0

ہ
ےو اےن اےن
ممبئی //بولی وڈ دیسی گرل پریانکا چوپڑا نے گزشتہ سال دسمبر میں امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ شادی کی، جس کے بعد اب ان کا نام بھی اپنے نام کے ساتھ جوڑ کر مداحوں کو حیران کردیا۔جہاں آج کل خواتین شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرنے پر یقین نہیں رکھتی وہیں پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے میں کافی روایتی ہیں۔اداکار نے اپنا نام پریانکا چوپڑا سے تبدیل کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا جونس رکھ لیا۔پریانکا چوپڑا جونس نے حال ہی میں امریکی شو ٹونائٹ شو ود جمی فیلن میں شرکت کی، اس دوران اداکارہ نے اپنے نام کو تبدیل کرنے، اپنی شادی اور بھارت میں شادی کرنے کی وجہ پر بات کی۔شو پر میزبان جمی فیلن نے اداکار کا پریانکا چوپڑا جونس کہہ کر استقبال کیا، جس پر پریانکا نے کہا کہ جب بھی کوئی انہیں اس نام سے بلاتا ہے وہ یہی سوچتی ہیں کہ یہ سب کتنا جلدی اور اس طرح ہوگیا۔اس حوالے سے اداکار کا کہنا تھا کہ یہ کافی بڑی بات ہے، مجھے چند ماہ قبل اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ یہ اتنی بڑی بات ہوگی۔پریانکا کا مزید کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سے ہی نک کا نام اپنے نام کے ساتھ جوڑنا چاہتی تھی، کیوں کہ ہم ایک فیملی ہیں، میں اس معاملے میں کافی روایتی ہوں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا