کوئین آف جھانسی کو بولی وڈ شخصیات کی جانب سے پروموٹ نہ کرنے پر کنگنا شدید برہم

0
0

بولی وڈ کی ایک ایک شخصیت کو بے نقاب کرکے ان کی اصلیت سامنے لاﺅں گی ، اداکارہ
ےو اےن اےن
ممبئی ´//بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ نے ایک مرتبہ پھر اپنی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی کو بولی وڈ شخصیات کی جانب سے پروموٹ نہ کرنے پر اپنے غصے کا اظہار کردیا۔اداکارہ نے ایک ایونٹ کے دوران بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بولی وڈ کی ایک ایک شخصیت کو بے نقاب کرکے ان کی اصلیت سامنے لائیں گی۔کنگنا رناوٹ کا کہنا تھا کہ میری فلم کی تشہیر سے مجھے کیا فائدہ ملے گا، میں 31 سالہ فلم ساز ہوں جسے 3 نیشنل ایوارڈز مل چکے ہیں، یہ لوگ مجھے کیا پروموٹ کریں گے، یہ لوگ خود کو پروموٹ کرلیں بڑی بات ہے، لیکن جو رانی آف جھانسی ہیں وہ کیا میری چاچی ہیں؟ وہ آپ کی بھی اتنی ہی ہیں جتنی میری ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ میرے خلاف گینگ بنائی ہوئی ہے کہ میں نے اقرباپروری کے خلاف کیوں آواز اٹھائی، ان لوگوں کو شرم نہیں آتی، میرے پیچھے پڑے ہیں، مجھے تو ان لوگوں کے ساتھ کام ہی نہیں کرنا اور یہ بات میں ان کے منہ پر کہہ چکی ہوں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا