بھارتی تمل فلموں کے ہدایت کار بالاکرشنا بیوی قتل الزام میں گرفتار

0
0

ہدایتکار نے بیوی کے لاش کے ٹکڑے کرکے مختلف جگہوں پر پھینک دئیے تھے، پولیس
ےو اےن اےن
چنائی//تمل فلموں کے ہدایت کار بالاکرشنا کو ان کی بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا ہے۔پولیس کمشنر چنائی کے مطابق فلمساز بالا کرشنا کی اہلیہ 35 سالہ اداکارہ سندھیا 19 جنوری کو لاپتہ ہوگئی تھی، سندھیا کی والدہ کی رپورٹ درج کرانے پر جب تحقیقات شروع کی گئیں تو 21 جنوری کو اداکارہ کی لاش کے ٹکڑے مختلف جگہوں سے ملے، پولیس نے سندھیا کے پاو¿ں پر بنے ”ٹیٹو“سے اس کی شناخت کی۔پولیس نے تفتیش کا دائرہ بڑھاتے ہوئے اداکارہ کے شوہر بالا کرشنا کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سندھیا کو اس کے شوہر نے ہی موت کے گھاٹ اتارا ہے اور لاش کے ٹکڑے کرکے مختلف جگہوں پر پھینک دئیے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزم بالا کرشنا کو اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا جس کی وجہ سے گھر میں آئے روز جھگڑے ہوتے تھے تاہم 19 جنوری کو جھگڑا اتنا بڑھا کہ اس نے اپنی بیوی کوقتل کردیا۔ ملزم نے اپنا جرم قبول کرلیا ہے اوراسی کی نشاندہی پر لاش کے مزید ٹکڑوں کی تلاش جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا