یمن کے صوبے الضالع میں حوثیوں کے ہاتھوں قبائلی شخصیت کا گھر تباہ

0
0

دھماکے کے بعد مقامی افراد اور عوامی مزاحمت کاروں کی حوثیوں کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں،ذرائع
ےواین این
صنعاء// یمن میں حوثی ملیشیا نے جنوبی صوبے الضالع کے ضلع الحشاءمیں ایک قبائلی شخصیت کا گھر دھماکے سے اڑا دیا۔ ادھر علاقے کے لوگوں اور عوامی مزاحمت کاروں نے حوثیوں کی جانب سے ضلع میں متعدد مقامی افراد کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی آبادی کے مطابق حوثی ملیشیا نے الحشاءضلع کے گاو¿ں نجد المکلہ میں حملہ کر کے شیخ عبدالجلیل احمد الحذیفی کے گھر کو گولہ بارود کے ذریعے تباہ کر دیا۔ اس دوروان حوثی باغیوں نے علاقے میں عسکری کمہم جوئی کی کوشش کی تاہم مقامی افراد اور عوامی مزاحمت کاروں نے باغیوں کی کارروائی کو پسپا کرتے ہوئے انہیں پیچھے ہٹ جانے پر مجبور کر دیا۔شیخ الحذیفی کے گھر کو دھماکے سے اڑائے جانے کے بعد مقامی افراد اور عوامی مزاحمت کاروں کی حوثیوں کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں۔الضالع صوبے کے پولیس سربراہ ابراہیم الحذیفی کے مطابق اِب صوبے کی سمت سے آنے والے حوثی باغی علاقے کے کئی لوگوں کو گرفتار کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے عسکری قیادت اور عرب اتحاد سے مطالبہ کیا کہ وہ علاقے میں یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کو سپورٹ کریں۔انسانی حقوق کی ایک رپورٹ کے مطابق حوثی ملیشیا اپنے مخالفین کے گھروں کو دھماکے سے تباہ کرنے، جبری ہجرت پر مجبور کرنے، ملک میں فرقہ واریت کی بنیاد پر تطہیر، بقیہ ماندہ آبادی کو خوف زدہ کرنے اور اپنے سامنے جھکانے اور حریفوں سے انتقام لینے کی کارروائیوں کا سہارا لیتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا