ای جے اے سی لیڈران نے جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری کے ساتھ میراتھن میٹنگ کی

0
0

سی ایس ارون کمار مہتا نے اٹھائے گئے مسائل کو غور سے سنا اور وفد کو ان کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی (ای جے اے سی) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سول سیکرٹریٹ سری نگر میں ارون کمار مہتا (آئی اے ایس) چیف سیکرٹری یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر سے ملاقات کی۔وہیں وفد کی قیادت صدر فیاض احمد شبنم کر رہے تھے، وفد نے یونین ٹیریٹری کے ملازمین کو درپیش کئی مسائل کو اٹھایا اور ملازمین سے متعلق مطالبات کا چارٹر بھی پیش کیا۔وہیں خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات ڈیڑھ گھنٹے سے زائد جاری رہیجہاں ملازمین کو درپیش مسائل کو تفصیل سے بیان کیا گیا۔ اس دوران چیف سکریٹری ارون کمار مہتا نے اٹھائے گئے مسائل کو غور سے سنا اور وفد کو ان کے فوری حل کی ضمانت دی۔دریں اثناء جموں کشمیر کو کامیابی اور ترقی کی بلندیوں پر لے جانے کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں میں سی ایس کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے وفد نے انتظامیہ کے ملازم نواز رویہ کے ساتھ ساتھ انتظامی بصیرت کی تعریف کی۔اس موقع پرتنظیم کے صدر نے فیاض نے ملازمین کو درپیش مسائل پر کام کرنے کی خواہش پر شکریہ ادا کیا۔دریں اثناء میٹنگ میں امید پیدا ہوئی اور امید ظاہر کی گئی کہ اے کے مہتا کی انتظامی قیادت میں جموں و کشمیر نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔ وفد نے امید ظاہر کی کہ ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہونے کے ساتھ ساتھ افسر کچھ دیر سے زیر التوا مطالبات کے ازالے کے لیے اقدامات شروع کریں گے تاکہ ملازمین راحت کی سانس لیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا