خصوصی امریکی سفیر کی شمالی کوریا میں مذاکرات کے بعد واپسی

0
0

امریکی مندوب اسٹیفن بیگن نے وزیر خارجہ کانگ کی±ونگ وا سے ملاقات کر کے انہیں اپنے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا
(ےواین این
پیانگ یانگ// امریکی صدر اور شمالی کوریائی رہنما کے درمیان ہونے والی دوسری ملاقات کے سلسلے میں خصوصی امریکی سفیر اسیٹفن بیگن شمالی کوریا کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے جنوبی کوریا پہنچ گئے ۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ وہ شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ ا±ن کے ساتھ ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات رواں مہینے کے اختتام پر ہو گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیانگ یونگ میں قیام کے دوران انہوں نے شمالی کوریا کے اعلیٰ حکومتی اہلکاروں کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ شمالی کوریا سے واپس جنوبی کوریائی دارالحکومت سیﺅل پہنچنے کے بعد امریکی مندوب اسٹیفن بیگن نے وزیر خارجہ کانگ کی±ونگ وا سے ملاقات کر کے انہیں اپنے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ ا±ن کے ساتھ ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات رواں مہینے کے اختتام پر ہو گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا