جموں،// جموں وکشمیر کے ضلع رام بن میں منگل کو ایک سڑک حادثے میں سات مسافر زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ رام بن کے تھنگروٹ علاقے میں منگل کے روز ایک گاڑی سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں سات مسافر زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجے کے لئے فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
زخمیوں کی شناخت جمیت سنگھ، سشما دیوی، سپریا دیوی، جمیر سنگھ، سکھ دیو سنگھ، ششی کمار اور کمال سنگھ کے بطور کی گئی ہے۔
دریں اثنا ایک پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کیا گیا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔