بیجنگ، //چین کے صوبہ گانسو کے ژانگئے شہر کی سنان کاؤنٹی میں جمعرات کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
چین کے زلزلہ نیٹ ورک سینٹر (سی ای این سی ) کے مطابق جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8:26 بجے صوبہ گانسو کے ژانگئے شہر کی سنان کاؤنٹی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریختر پیمانے پر 5.1 درج کی گئی ہے ۔
سی ای این سی نے کہا کہ زلزلے کا مرکز 39.02 ڈگری شمالی عرض البلد اور د 97.66 ڈگری مشرقی طول البلد میں نو کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔