’یہ سیشن مختصر ہے لیکن وقت کے لحاظ سے بہت بڑا ہے‘

0
0

ممبران پارلیمنٹ، نئے ایوان میں بہترین سے بہترین اچھائیوں کو ساتھ لے پارلیمنٹ میں آئیں : مودی
یواین آئی

نئی دہلی؍؍وزیر اعظم نریندر مودی نے آج تمام ممبران پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ اس اجلاس میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں نئے جوش، نئے ولولہ سے نئے عزائم کو پورا کرنے کے لئے نئے اعتماد کے ساتھ آئیں اور 2047 تک ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے مل کر کام کریں۔پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس سے پہلے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ اس وقت ہم سب پورے ملک میں ایک جوش و خروش اور ایک نئے اعتماد کا ماحول محسوس کر رہے ہیں۔ اسی دوران پارلیمنٹ کا یہ اجلاس ہو رہا ہے۔ یہ سیشن مختصر ہے لیکن وقت کے لحاظ سے بہت بڑا ہے۔ یہ تاریخی فیصلوں کا اجلاس ہے۔ اس اجلاس کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ 75 سال کا سفر اب ایک نئے مقام سے شروع ہو رہا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ جس مقام پر 75 سال کا سفر تھا وہ انتہائی باعث تحریک لمحہ اور اب نئے مقام پر اس سفر کو آگے بڑھاتے ہوئے ہمیں نئے عزم، نئی توانائی اور نئے اعتماد کے ساتھ کام کرنا ہے اور ملک کو 2047 تک ترقی یافتہ بنانا ہے۔ اس کے لیے جو بھی فیصلے ہونے والے ہیں وہ پارلیمنٹ کی اس نئی عمارت میں ہونے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس کئی لحاظ سے اہم ہے۔ تمام اراکین اسمبلی سے درخواست ہے کہ یہ مختصر اجلاس ہے۔زیادہ سے زیادہ وقت ان کاملے ،امنگ اورجوش کے ماحول میں ملے۔ رونے دھونے کے لیے کافی وقت ہے۔ زندگی میں کچھ لمحات ایسے ہوتے ہیں جو ہمیں امنگ سے بھر دیتے ہیں، اعتماد سے بھر دیتے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ پرانی برائیوں کو چھوڑکر، بہترین سے بہترین اچھائیوں کو ساتھ لے کر نئی پارلیمنٹ میں داخل ہوں گے اور نئی پارلیمنٹ میں اچھائیوں کی قدر بڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،یہ عہد سبھی ارکان پارلیمنٹ ہم لے کر کے چلیں ، اس کا یہ اہم لمحہ ہیوزیر اعظم نے کہا، "کل گنیش چترتھی کا مبارک تہوار ہے۔ گنیش جی کو رکاوٹوں کو دور کرنے والا دیوتا ماناجاتا ہے۔ اب ہندوستان کی ترقی کے سفر میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، اب ہندوستان کسی رکاوٹ کے بغیر سبھی خواب، سبھی عہد کو پورا کرے گا۔ اس لیے گنیش چترتھی کے دن یہ نیا سفر نئے ہندوستان کے تمام خوابوں کو پورا کرنے والا بنے گا۔مسٹر مودی نے یہ بھی کہا، "مون مشن کی کامیابی، چندریان-3 ہمارا ترنگا لہرا رہا ہے۔ شیو شکتی پوائنٹ نئی ترغیب کامرکز بنا ہے، ترنگا پوائنٹ ہمیں فخر سے لبریز کررہا ہے، پوری دنیا میں جب اس طرح کی کامیابی حاصل ہوتی ہے تو اس کو جدت سے، سائنس سے، ٹکنالوجی سے جوڑ کر دیکھا جاتا ہے۔اور جب یہ طاقت دنیا کے سامنے آتی ہے تو ہندوستان کے لئے کئی امکانات، کئی مواقع ہمارے دروازے پر آکر کھڑے ہوجاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جی 20 کی غیر معمولی کامیابی 60 سے زیادہ مقامات پر دنیا بھر کے رہنماؤں کا استقبال، غور و خوص اور ٹرواسپرٹ میں فیڈرل اسٹرکچر کا ایک جیتا جاگتا تجربہ ہندوستان کی گوناگونیت، ہندوستان کی خصوصیت ، جی 20 اپنے آپ میں ہماری گوناگونیت کا سلبریشن بن گیا۔ اور جی 20 میں ہندوستان اس بات کیلئے ہمیشہ فخر کرے گا کہ گلوبل ساؤتھ کی ہم آواز بنے۔افریقی یونین کو مستقل رکنیت اور جی 20 میں اتفاق رائے سے اعلامیہ۔ یہ ساری باتیں ہندوستان کے روشن مستقبل کا اشارہ دے رہے ہیں۔مسٹر مودی نے کہا کہ کل یشوبھومی ایک انٹرنیشنل کنونشن سینٹر ملک کو وقف ہوا۔ کل ہی وشوکرما جینتی کے موقع پر وشوکرما برادری کو ٹریننگ ، جدید ٹول، اقتصادی بندوبست کے لئے پردھان منتری وشوکرما یوجنا شروع کی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا