’یہ تاریخی ریاست کا نام و نشان مٹانے کے درپے ہیں‘

0
0

کشمیردشمنوں اور ان کے مقامی آلہ کاروں کو مکمل طور پر مسترد کرنا وقت کی اہم ضرورت: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
یواین آئی

سری نگر؍؍نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اتوار کے روز کہا کہ جموں وکشمیر کی وحدت، انفرادیت اور شناخت کیساتھ ساتھ تینوں خطوں کے عوام کے تہذیب و تمدن اور مذہبی آزادی کو واقعی زندہ رکھنا ہے تو ہمیں متحدہ ہوکر اْن عناصر کیخلاف صف آراء ہونا چاہئے جو اس تاریخی ریاست کا نام و نشان مٹانے کے درپے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نہ ان عناصر کے عزائم کو ناکام بنانا ہے جبکہ ان کے مقامی آلہ کاروں کو بھی مکمل طور پر مسترد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب کا انعقاد کرناہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت و سابق ایم ایل سی خواجہ جاوید احمد مرچال کی نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کرنے سلسلے میں کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ نئی دلی نے گذشتہ5برسوں سے جموں وکشمیر کے عوام کو جو ظلم وستم اور مشکلات کے پہاڑ ڈھائے ہیں، وہ ایک درد بھری داستان ہے۔ یہ لوگ ہمیں اور ہماری اس تاریخی ریاست کے وجود، مذہبی آہنگی، بھائی چارہ اور آبادیاتی تناسب کو تہس نہس کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ مرکزی حکومت ایک ہی نشان اور ایک رنگ کے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں لیکن ہندوستان ایک باغ ہے جس میں ہر قسم کے پھول، یعنی مختلف طبقوں اور مذہبوں کے لوگوں کو اپنی زندگی من مرضی بسر کرنے کی آزادی حاصل ہے۔انہوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں سے تاکید کی کہ وہ لوگوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھ کر اْن کے دکھ سکھ میں پیش پیش رہیں اور پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا