کہاکانگریس آج ریاست کی بحالی کے لیے احتجاج کرے گی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ کانگریس ریاست کی جلد بحالی کے لیے آج یعنی اکتیس اکتوبر کوپرامن احتجاجی دھرنا منعقد کرے گی۔آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک میٹنگ میں، پی سی سی کے صدر وقار رسول وانی نے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے 39ویں یوم شہادت کے سلسلے میںمنعقد ہونے والی تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا، جس کے بعد ریاست کی بحالی ، ریاستی اسمبلی کے ساتھ ساتھ یو ایل بی اور پنچایتوں کے قبل از وقت انتخابات کے مطالبے کیلئے پر امن احتجاج کیا جائے گا۔واضح رہے جے کے پی سی سی کے صدر وقار رسول وانی نے 25 اکتوبر کو راجوری میں ایک ریلی میں اعلان کیا تھا کہ کانگریس بی جے پی کے ذریعہ یو ٹی دیوس منانے کے اقدام کی مخالفت کرے گی جس دن ہماری ریاست کو یوٹی میں گھٹا دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس قبل از وقت اسمبلی انتخابات کے ساتھ ریاست کا درجہ بحال کرنے کی کوشش کرے گی۔ وانی نے آج کی میٹنگ میں پارٹی کے سینئر لیڈروں سے کہا کہ پارٹی جموں و کشمیر کے لوگوں کو ایک مضبوط پیغام پہنچائے گی، جو بغیر کسی تاخیر کے ریاست کی جلد بحالی اور اسمبلی انتخابات چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر کے لوگ تاریخی ریاست کی تنزلی اور خاص طور پر ریاست کی جلد بحالی کے بارے میں پارلیمنٹ کے فلور پر کیے گئے وعدے کی تکمیل سے دھوکہ محسوس کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کا یو ٹی کے چوتھے سال کی تکمیل پر یو ٹی دیوس منانے کا اقدام، چوٹ میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔اس موقع پرکارگزار صدررمن بھلا، سینئر نائب صدور بلوان سنگھ، رویندر شرما، نائب صدور ونود شرما، وید مہاجن، یش پال کنڈل، رجنیش شرما، جنرل سکریٹریز ششی شرما، پون رینا، گرمیت سنگھ، نریندر شرما، نریندر گپتا، ٹی ایس ٹونی، امرت بالی، تھامس کھوکھر و دیگران موجود تھے ۔