ماسکو، 7 اگست (یو این آئی) یوکرین کی فوج نے مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے روس کے کرسک علاقے میں دفاعی چوکیوں پر بڑا حملہ کیا۔ روسی وزارت دفاع نے منگل کو یہ اطلاع دی۔
وزارت دفاع نے اپنے ٹیلیگرام چینل میں کہا کہ یوکرین کی 22ویں میکینائزڈ بریگیڈ کے 300 سے زیادہ فوجیوں نے، 11 ٹینکوں اور 20 سے زیادہ بکتر بند لڑاکا گاڑیوں کی مدد سے، نکولائیوو-ڈیرینو اور اولیشینیا کی بستیوں کے قریب روسی سرحدی دفاعی چوکیوں پر حملہ کیا۔
روسی سرحدی دفاعی یونٹس اور فیڈرل سیکیورٹی سروس کے سرحدی دستوں نے حملوں کو پسپا کر دیا ہے اور سرحد پراور سمی کے علاقے میں یوکرینی افواج کے خلاف شدید گولہ باری کی ہے۔
کرسک علاقے کے قائم مقام گورنر الیکسی سمرنوف نے کہا کہ حملوں میں 18 افراد زخمی ہوئے۔