کیف، 22 اگست (یواین آئی ) یوکرین کی حکومت روس کے ساتھ امن مذاکرات کی تیاری کر رہی ہے۔’ کیف انڈیپنڈنٹ ‘نیوز پورٹل نے یہ اطلاع یوکرین کے صدر کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دی۔
بدھ کو رپورٹ میں کہا گیا کہ کیف ماسکو کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے، خوراک کی حفاظت اور جوہری سلامتی پر بات کر سکتا ہے۔
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے 18 اگست کو’ واشنگٹن پوسٹ‘ کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان کسی قسم کی بات چیت میں رکاوٹ نہیں آئی کیونکہ اس میں رکاوٹ ڈالنے والی کوئی چیز نہیں تھی۔
قابل ذکر ہے کہ یوکرین کی فوج 6 اگست کو سرحد پار کر کے روس میں داخل ہوئی اور کرسک کے علاقے میں حملے شروع کر دئیے۔
اس حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ یوکرین نے شہری اہداف پر اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک اور بڑے پیمانے پر اشتعال انگیزی کی ہے۔
مسٹر پوتن نے کہا کہ دشمن کو روس کے سرحدی علاقوں میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔