کٹھوعہ کیمپس، جموں یونیورسٹی نے عالمی یوم بانس منایا
لازوال ڈیسک
جموں//پائیداری کی طرف ایک اہم پیش رفت میں، یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، کٹھوعہ کیمپس، جموں یونیورسٹی نے آج یہاںعالمی یوم بانس منایا۔ پروگرام کی خاص بات کیمپس گراؤنڈ میں بانس کے کئی پودے لگانا تھا جو کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے یو آئی ای ٹی کے عزم کی علامت ہے۔ بانس کے یہ پودے نہ صرف کیمپس کی خوبصورتی میں اضافہ کریں گے بلکہ پائیداری کے لیے یونیورسٹی کی لگن کے زندہ ثبوت کے طور پر بھی کام کریں گے۔وہیںڈاکٹر میناکشی کلیم، ریکٹر، کٹھوعہ کیمپس، جموں یونیورسٹی نے اپنے پیغام میں کیمپس میں بانس ڈے پروگرام کے کامیاب انعقاد پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بانس ایک قابل ذکر وسیلہ ہے جو ماحول اور معاشرے دونوں کو بے شمار فوائد فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یو آئی ای ٹی کو ایک سرسبز اور زیادہ پائیدار مستقبل کی طرف یہ قدم اٹھانے پر فخر ہے اور ہم بانس کے ان پودوں کی پرورش کے منتظر ہیں کیونکہ یہ ہمارے طلباء کے ساتھ بڑھتے ہیں۔وہیںڈاکٹر سوربھ شاستری، انچارج کوآرڈینیٹر، یو آئی اع ٹی نے کہا کہ بانس اپنی حقیقی شکل میں پائیداری کو مجسم کرتا ہے۔ مزید انہوں نے کہا، بانس ڈے نے ماحولیاتی بیداری کو فروغ دینے اور ہمارے ماحولیاتی نظام میں بانس کی اہمیت پر زور دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔فیکلٹی ممبران اور طلباء کی پرجوش شرکت نے ماحول دوست طرز عمل کو فروغ دینے کے لیییو آئی ای ٹی کمیونٹی کے اجتماعی عزم کو ظاہر کیا۔