یوم جمہوریہ کے موقع پر جیلوں کے 10 اہلکاروں کو ڈی جی جیل میڈل ملا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں// مسلسل اور شاندار کارکردگی کے اعتراف میں، محکمہ جیل خانہ جات کے 10 افسران اور اہلکاروں کو یوم جمہوریہ، 2024 کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل کا جیل میڈل دیا گیا ہے۔ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں عبدالاحد ماگرے، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل، سینٹرل جیل سری نگر؛ مختار حسین، آئی سی ہیڈ وارڈر، ڈسٹرکٹ جیل راجوری؛ بلبیر کمار، آئی سی ہیڈ وارڈر، جیل ہیڈ کوارٹر، دیو راج شرما، آئی سی ہیڈ وارڈر، ڈسٹرکٹ جیل کٹھوعہ؛ روبیہ پروین، جونیئر اسسٹنٹ، سینٹرل جیل سری نگر، محمد اشرف ڈائنگ، ایس جی وارڈر، ڈسٹرکٹ جیل ادھمپور؛ بھادر سنگھ، ایس جی وارڈر، ڈسٹرکٹ جیل جموں؛ محمد عارف بیگ، وارڈر، ڈسٹرکٹ جیل بارہمولہ؛ کلدیپ کمار، نرسنگ آرڈرلی، ڈسٹرکٹ جیل جموں اور ولیم مسیح، صفائی والا، سنٹرل جیل جموں، کوٹ بھلوال تھے۔وہیںایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، جیل خانہ جات، جموں وکشمیر، دیپک کمار نے امید ظاہر کی کہ وہ اسی جوش اور جذبے کے ساتھ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لوگوں کی خدمت کرتے رہیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا