اے ڈی ڈی سی سندیش کمار کی زیر سرپرستی تحصیلدار و نائب تحصیلدار حویلی کے ہاتھوں اعزازی اسناد دی گئیں
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍75 ویں یوم جمہوریہ کی مناسبت سے تحصیل حویلی کے قلعہ مبارک میں بھی ایک تقریب منعقد ہوئی جہاں اے ڈی ڈی سی سندیش کمار نے تحصیلدار حویلی انجم بشیر خان خٹک اور نایب تحصیلدار حویلی معروف خان و ملازمین کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا اور سلامی پیش کی اس موقعہ پر تحصیل دفتر میں ایک اعزازی تقریب بھی منعقد ہوئی جہاں ایک جانب یوم جمہوریہ کی اہمیت پر تمام اعلی عہدیداران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا تاہم تقریب کے احتتام پر محکمہ مال کے کچھ ملازمین کو ان کی بہتر کارکردگی اور خدمت گزاری کو انجام دئے جانے پر اعزاز سے نوازا گیا اس موقعہ پر مختار احمد جونئر اسسٹنٹ،گورو شرما ایم ٹی ایس و دیگر ملازمین شامل ہیں جنہیں اے ڈی ڈی سی سندیش کمار کے زیر نگراں تحصیلدار حویلی انجم بشیر خان خٹک و نایب تحصیلدار حویلی معروف خان کے ہاتھوں اسناد دی گئیں اور انکی عزت افزائی کرتے ہوئے انکی خدمات کو بھی سراہا گیا۔