یوم جمہوریہ کے حوالے سے انتظامیہ کی اہم اور آخری میٹنگ

0
0

تمام تر انتظامات کو دی آخری شکل تحصیلدار منڈی نے یوم جمہوریہ کو اپنی زمداری سمجھ کر منانے کی اپیل
ریاض ملک
منڈی؍؍تحصیل کمپلیکس میں میں تحصیلدار منڈی شہزاد لطیف خان کی صدارت میں یوم جمہوریہ کے حوالے سے اہم میٹنگ منعقد کی گئی۔ جس میں تحصیل منڈی کے متعدد محکموں کے افیسران اور ملازمین نے شمولیت کی۔جس دوران یوم جمہوریہ کے تمام تر انتظامات کو ختمی شکل دی گئی۔پرچم کشائی حسب سابق صبح9:55بجے کی جائیگی۔ جب کہ جگہ کاتعین بوائیز ہائیر سیکنڈری کے بجائے ایم ٹی احاطہ راجپورہ منڈی میں پروگرام منعقد ہوگا۔ جس کے لئے تمام انتظامات کے حوالے سے زمیداریاں سونپ دی گئی ہیں۔تاکہ اس قومی دن کو بڑے جوش وجزبے کے ساتھ منایاجاسکے۔ اس دوران ایس اہچ او منڈی انسپکٹر مختار علی نے تمام شراکاء سے کہاکہ وہ اپنے اطراف واکناف پر گہری نظر رکھیں۔تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے منڈی جیسی امن پسند دھرتی کو پاک رکھاجاسکے۔اس دوران نائیب تحصیلدار منڈی محمد طیب خان،بلاک میڈیکل افیسرمنڈی نصرت النساء ،سوشل ویلفیئر آفیسر منڈی محمد اعظم راتھر ودیگر محکموں کے افیسران وکارکنان حاضررہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا