غلام حسن میر نے قومی پرچم لہرایا
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے صدر دفتر سرینگر میں ا?ج جوش و خروش اور حب الوطنی کے جذبے سے گونج اٹھا جب پارٹی کے لیڈران اور سینئر کارکنان ملک کے 75ویں یوم جمہوریہ کو منانے کے لیے جمع ہوئے۔پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر نے دیگر سینئر رہنماؤں کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا، جبکہ حاضرین نے حب الوطنی کے نعرے لگائے اور قومی ترانہ پڑھ کر تقریب کی عزت و تکریم میں اضافہ کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے غلام حسن میر نے کہا کہ ’’75 سال قبل یعنی 1950 میں ا?ج ہی کے دن ہمارے ملک کا آئین نافذ ہوا۔ ا?ئین ہند کے نفاذ نے ہمارے ملک میں جمہوری روایات کی بنیاد رکھی۔ ہمارا آئین ہر شہری کو اس کے بنیادی حقوق کی فراہمی ضمانت دیتا ہے۔ ان حقوق میں آزادی اظہار، مذہب، کی آزادی، اور باوقار زندگی گزارنے کا حق شامل ہیں۔ اس لئے یہ دن ملک کے ہر شہری کے لئے خوشی کا دن ہے اور اس دن کی ایک تاریخی اہمیت ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس خوشی کے موقع پر، میں ملک کے لوگوں، خاص طور پر جموں و کشمیر کے لوگوں کو اپنے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘‘تقریب میں غلام حسن میر کے علاوہ پارٹی کے جو سرکردہ رہنما موجود تھے، اْن میں جنرل سکریٹری رفیع احمد میر، سینئر لیڈر اور سرینگر کے سابق میئر جنید عظیم متو، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی، ضلع صدر کپوارہ راجہ منظور، ضلع صدر پلوامہ غلام محمد میر، سٹیٹ کنوینر حاجی پرویز، یوتھ ونگ کشمیر کے صوبائی صدر خالد راٹھور، صوبائی صدر خواتین ونگ دلشادہ شاہین، صوبائی سیکرٹری نجیب نقوی، سابق کارپوریٹر بڈشاہ نگر اعجاز رسول، زونل صدر چھانہ پورہ اعجاز احمد خان، یوتھ ونگ کے ضلع صدر شعیب ڈار، نائب صدر سرینگر نور محمد، یوتھ ونگ سرینگر کے نائب صدر شیخ مظفر علی، نائب صدر چھانہ پورہ حلقہ جاوید احمد، نائب ضلع صدر یوتھ ونگ عثمان، یوتھ صدر چھانہ پورہ حلقہ ارشاد احمد، یوتھ سیکرٹری فیروز احمد میر، پبلسٹی سیکرٹری حلقہ چھانہ پورہ محمد امین لالو، ضلع آرگنائزر/ سکریٹری سرینگر شیخ نثار احمد، یوتھ ڈسٹرکٹ جوائنٹ سکریٹری ریاض احمد وانی، وارڈ صدر باغ مہتاب ریاض احمد، ضلع سکریٹری سرینگر مسرت جان، زونل صدر نٹی پورہ زمرودہ جی، پارٹی صدر ا?فس کے انچارج توصیف بشیر اور دیگر لیڈران شامل تھے۔