یوم آزادی کے پیش نظر لائن آف کنٹرول پر چوکسی بڑھائی گئی

0
0

سری نگر، // یوم آزادی کے پیش نظر لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر چوکسی بڑھائی گئی ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جا سکے ۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر فوج کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ حد متارکہ پر رات کا گشت بھی تیز کیا گیا ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو وقت رہتے ناکام بنایا جاسکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فو ج کو ہدایت دی گئی ہے کہ سرحدوں پر چوبیس گھنٹے پیٹرولنگ کے ساتھ ساتھ رات کے دوران دکھائی دینے والے آلات کے ذریعے بھی مشکوک افراد کی سرگرمیوں پر نظر گزر رکھی جائے۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ یوم آزادی کے پیش نظر سرحدی علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی بڑھائی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ حد متارکہ اور بین الاقوامی کنٹرول لائن پر فوج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں تاکہ ملی ٹینٹوں کے منصوبوں کو خاک میں ملایا جاسکے۔ان کے مطابق سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر تعینات افواج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں اورجو کوئی بھی غیر قانونی طریقے سے بھارت کے حدود میں گھس آنے کی کوشش کرئے گا،اس سے سخت قیمت چکانی پڑے گی۔
دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ اگر چہ سرحدیں اس وقت خاموش ہیں لیکن یوم آزادی کے پیش نظر حد متارکہ پر فوج کی تعیناتی بڑھائی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا