بزرگ شہریوں، سماجی و سیاسی شخصیات کو مدعو کر اعزازات سے نوازاگیا
لازوال ڈیسک
پونچھ// پورے ملک کی طرح مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر و مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں یومِ جمہوریہ کے پیشِ نظر تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور اسی طرح کی ایک عظیم الشان تقریب جموں کشمیر بینک کی مین برانچ میں مینجر دیپک بھان کی زیرِسرپرستی منعقد ہوئی جس میں بزرگ شہریوں جو 80 اور 100 سال کی عمر سے اوپر کے ہیں انہیں اور پونچھ کی سیاسی و سماجی شخصیات جن میں سابق ایم ایل اے حویلی شاہ محمد تانترے، الحاج بشیر احمد خاکی، سابق ایم ایل سی پردیپ شرما ، سماجی کارکن پردیپ کھنہ و دیگر معزز شخصیات کو مدعو کیا اور انہیں اعزازات سے نوازا گیا اور انہیں ہی تقریب کے مہمانانِ خصوصی کے طور پر تسلیم کر تقریب کی کاروائی کو چلایا گیا۔تقریب کی شروع قومی ترانے سے ہوئی اور چراغاں کر محفل کو روشن کیا گیا اور بزرگوں کی دعائیں حاصل کر یکجا ہوکر یومِ جمہوریہ کے اس بہترین موقعہ پر ملک میں ترقی، سلامتی ، امن و بھائی چارے کے قیام کے لیے دعائیں کی گئیں۔