یومِ جمہوریہ کے موقعہ پر چوہدری عبدالغنی کی قیادت میں کانگریس پارٹی کی جانب سے پونچھ میںتقریب کا انعقاد

0
0

ڈی ڈی سی ممبر چوہدری عبدالغنی، جہانگیر میر، جمیل کوہلی اور گلزار جٹ نے قومی پرچم لہرانے کی رسم کوادا کیا
لازوال ڈیسک
پونچھ// مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں 75ویں یومِ جمہوریہ کے مبارک موقعہ پر کانگریس پارٹی پونچھ کی جانب سے چوہدری عبدالغنی کی قیادت میں قلعہ مبارک پونچھ کے سامنے ایک جامع تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی شروعات قومی ترانے سے ہوئی اور قومی پرچم کو جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری و ڈی ڈی سی ممبر چوہدری عبدالغنی، سابق ایم ایل سی و ڈپٹی چیئرمین قانون ساز اسمبلی جموں و کشمیر الحاج جہانگیر حسین میر ، سابق بی ڈی سی چیئرپرسن جمیل کوہلی، کانگریس ضلع جنرل سیکریٹری گلزار جٹ و شرکاء نے یکجا ہوکر لہرانے کی مبارک رسم کو ادا کیا اور شرکاء کو مبارکباد پیش کی۔بعد ازاں شرکاء سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے چوہدری عبدالغنی نے آئینِ ہند کی خوبصورتی پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے اس کی تاریخ کو بھی بیان کیا۔چوہدری عبدالغنی نے پنچایتی راج نظام میں انکے حلقوں میں ہوئے کاموں کو اجاگر کیا اور بی ڈی سیز کی وقت سے قبل تحلیل کو موجودہ سرکار کی نااہلی قرار دیا۔چوہدری عبدالغنی نے کہا کہ عوام کے لیے انکے خون کا آخری قطرہ بھی حاضر ہے اور جب تک انکے جسم میں جان ہے وہ عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔انہوں نے راجوری پونچھ کو جموں سے الگ کر اننت ناگ سے جوڑنے کو غلط قرار دیا تاہم کانگریس جماعت سے اپیل کی کہ وہ اس پارلیمانی حلقہ میں راجوری پونچھ کے امیدوار کو ٹکٹ دیں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ راجوری پونچھ کے انکی جماعت کے امیدوار کو کامیاب بنائیں تاکہ وہ انکے کام کر سکے۔سابق ایم ایل سی و ڈپٹی چیئرمین قانون ساز اسمبلی جموں و کشمیر الحاج جہانگیر حسین میر نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ وہ اس تقریب میں شامل ہوئے جہاں انہیں نفرت کے اس دور میں بھی پیار و محبت دیکھنے کو ملی۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی حلقہ و امیدوار کے متعلق چوہدری عبدالغنی نے جو بھی کہا میں اس کی تائید کرتا ہوں اور اسے اعلی سطح تک پہنچاوں گا۔جہانگیر میر نے مزید کہا کہ چوہدری عبدالغنی نے کانگریس کو پونچھ میں زمینی سطح پر مضبوط کیا اور آج کثیر تعداد میں ڈی ڈی سیز اور بی ڈی سیز پونچھ میں کانگریس جماعت کے ہیں اور اس کا سہرا چوہدری عبدالغنی اور انکی محنت، لگن اور کاوشوں کو جاتا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ چوہدری عبدالغنی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہیں کیونکہ انکے والد مرحوم بھی ایک اچھے لیڈر تھے اور یہ بھی ایک اچھے، ایماندار، دیانتدار و ترقی کے خواہاں لیڈر ہیں۔اس موقعہ پر سید امیر حسین شاہ، امیر دین ہمدانی، چوہدری خان محمد، موہندر سنگھ دت، کوشل کمار دتہ، مولوی کمال دین بانڈے، سلیم کلس، شیر عالم، سید مختار حسین شاہ، افضل خان، جہانگیر ملک، رشید اعوان، تاج خان، حاجی بشیر احمد، تصویر پسوال، پپی سنگھ، نریش کمار، بشیر جٹ، حاجی منظور ملک، کمال دین، چوہدری نذیر حسین نورکوٹی، طالب قریشی ننگالوی و کثیر تعداد میں لوگ بھی شامل رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا