یورپی کمیشن افریقہ کو منکی پاکس کی دو لاکھ سے زائد ویکسین دے گا

0
0

ماسکو، 15 اگست (یو این آئی) یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ وہ افریقہ سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (افریقہ سی ڈی سی) کو منکی پاکس ویکسین کی 2 لاکھ 15 ہزار سے زیادہ خوراکیں عطیہ کرے گا۔
افریقہ سی ڈی سی نے براعظم میں منکی پاکس کے پھیلنے پر صحت عامہ کی ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا اور عالمی برادری سے ویکسین کی تقریباً 20 لاکھ خوراکیں جمع کرنے میں مدد کرنے کی اپیل کی تھی۔ افریقی یونین کے 12 رکن ممالک میں جنوری سے جولائی تک 2853 تصدیق شدہ اور 12221 مشتبہ کیسز سمیت منکی پاکس کے کم از کم 15074 کیسز سامنے آئے ہیں اوراس کی وجہ سے 461 اموات ہوئی ہیں۔
یورپی کمیشن نے بدھ کو کہا، ’’یورپی کمیشن کی صحت کی ہنگامی تیاری اور رسپانس اتھارٹی (ایچ ای آراے) افریقہ میں منکی پاکس کے پھیلنے کے فوری ردعمل کے حصے کے طور پرایم وی اے-بی اے ویکسین کی 175420 خوراکیں خریدے گی اور عطیہ کرے گی، جو فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) اور یورپین میڈیسن ایجنسی (ای ایم اے) کی طرف سے منظور شدہ منکی پاکس کی واحد ویکسین ہے۔ اس کے علاوہ دوا بنانے والی کمپنی بویرین نارڈک ہیرا کو 40000 خوراک عطیہ کرے گی۔ افریقہ سنٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (افریقہ سی ڈی سی) علاقائی ضروریات کے مطابق ویکسین تقسیم کرے گا۔
قابل ذکر ہے کہ منکی پاکس ایک نایاب متعدی بیماری ہے۔ یہ عام طور پر ایک ہلکی بیماری ہے، جس سے زیادہ تر لوگ چند ہفتوں میں ٹھیک ہو جاتے ہیں، لیکن کچھ لوگوں میں پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ منکی پاکس کی ابتدائی علامات میں بخار، سر درد، پٹھوں میں درد، کمر میں درد، بڑھے ہوئے لمف نوڈس، سردی لگنا اور تھکاوٹ شامل ہیں۔ اس سے خارش پیدا ہو سکتی ہے جو اکثر چہرے پر شروع ہوتی ہے اور پھر جسم کے دوسرے حصوں میں پھیل جاتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا