اکرم ملک
کشتواڑیوتھ کانگرس نے آج پتنازی علاقے میں یوتھ کانگرس کے لیڈر محمد یونس کین آرزو کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا جس میں خاص کرپتنازی کے نوجوان رہنماﺅں نے شرکت کی۔۔اس موقع پرعلاقہ بونجواہ میں کانگرس پارٹی سے جڑے نوجوانوں کو کانگریس سرکار کے دوران کئے گئے ملک و ریاست میں کئے گئے بے شمار کاموں کے بارے میں جانکاری اور موجودہ ملک کی این ڈی اے و ریاست جموں و کشمیر میں پی ڈی پی اور بی جے پی سرکار کی ناکامیوں کو منظر عام پر لایا گیا ۔اجلاس کے دوران کئی جوانوں نے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا جن میں خاص کر محمد ظفر کین، شہزاد احمد کین اور مہناز احمد کین تھے ۔وہیں محمد یونس کیں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے اور ہمیشہ رہے گا کہ ہم ایک ایسی جماعت سے جڑے ہیں جسکو پوری دنیا میں بہت بڑی اور سیکولر جماعت مانا جاتا ہے. کانگریس پارٹی نے ہمیشہ ملک کی فلاح و بہبودی کے لئے کام کیا ہے اور کر رہی ہے جب ہندوستان آزاد ہوا تھا تب انگریزوں نے اس ملک کو لوٹ کر خالی کر دیا تھا مگر یہ وہی کانگریس جماعت ہے جس نے اس ملک کو سونے کی چڑیا بنانے کے بالکل قریب لایا ۔