یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کے زیر اہتمام سنگروانی،ترال اور پانپور میں سنو کھیل مقابلوں کا انعقاد

0
0

تنہا ایاز
پلوامہ؍؍ محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کی جانب سے سنگروانی ، ترال اور پانپور میں سنو کھیل مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔ مقامی نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے جوش و خروش کے ساتھ سنو کھیل مقابلوں میں حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پلوامہ کی طرف سے سنگروانی ،پانپور اور ترال میں سنو کھیل مقابلے منعقد کئے گئے۔ برف پر کھیلے گئے سنو کرکٹ ،ٹگ آف وار اور سنو رن کھیل مقابلوں میں کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ضلع یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس افسر پلوامہ جگدیش راج سرما خود سنو کھیل مقابلوں کی نگرانی کررہے تھے۔سنو کھیل مقابلوں کے دوران سپورٹس ملازمین نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ کھیلوں میں حصہ لیں اور منشیات کی وبا اور غلط کاموں سے دور رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا