کٹھوعہ عصمت دری معاملے پر لوگوں نے سیاسی روٹیاں سیکنا شروع کردی :جہانگیر حسین میر
سید نیاز شاہ
پونچھ//یوتھ انٹلکچول فورم پونچھ نے یہاں کٹھوعہ سانحہ کے آٹھ ملزمان میں سے پانچ ملزمان کے وکیل انکور شرما کی جانب سے دئے گئے بیان کی سخت مذمت کی ۔اس موقع پر ایڈووکیٹ لعل حسین ،اعجاز احمد مدنی کے علاوہ دیگر لوگ بھی موجود تھے اعجاز احمد مدنی نے کہا کہ اس وقت ایک وکیل انکور شرما کی جانب سے گجر طبقہ کیلئے دیئے گئے بیان کی وہ کڑی الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت وکیل طبقہ کو عوام کے حق میں آگے آنا چاہیے اور کام کرنا چاہیے لیکن اس وقت وکیل لوگ ہیں جوفرقہ واریت کو بڑھاوا دینے کا کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت کٹھوعہ قتل کیس کی پوری دنیا میں مذمت کی جا رہی ہے اور لوگ اس وقت آٹھ سالہ معصوم کے حق میں آواز بلند کررہے ہیں مگر ایک وکیل انکور شرما نے جو بیان بازی گجروں کے خلاف کی ہے وہ قابل مذمت ہے انکور شرما کے بیان کی دیگر لوگوں نے بھی مذمت کی اس موقع پر جہانگیر حسین میر نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کے موہن چند کرم داس گاندھی ہندوستان سے افریقہ ایک مسلمان کا کیس لڑنے کے لئے گئے پیسے کے لئے نہیں گئے تھے بلکہ وہ انسانیت کی خاطر اپنے ملک سے باہر گئے تھے انہوں نے کہا کہ ایک معصوم بچی کے ساتھ درندگی کا واقعہ سامنے آیا اور کٹھوعہ عصمت دری معاملے پر لوگوں نے سیاسی روٹیاں سیکنا شروع کردی ۔جہانگیر حسین میر نے کہا کہ اس وقت گجر طبقہ کے خلاف جو بیان بازی کی گئی ہے ہم اس کی کڑے الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔