یشسوی کی ڈبل سنچری، ہندوستان نے اپنی اننگز 430 رنز پر ڈکلیئر کر دی

0
0

راجکوٹ، // ہندوستان نے یشسوی جیسوال کی 214 رنز کی ناٹ آؤٹ ڈبل سنچری اور سرفراز خان کی 68 رنز کی ناٹ آؤٹ نصف سنچری کی بدولت انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن چار وکٹ پر 430 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈکلیئر کر دی۔

اس کے ساتھ ہی ہندوستان کی برتری 556 رنز تک پہنچ گئی اور انگلینڈ کو یہ میچ جیتنے کے لیے تقریباً ڈیڑھ دن میں 557 رنز بنانے ہوں گے۔ یشسوی نے اپنی ڈبل سنچری میں 14 چوکے اور 12 چھکے لگائے۔ اس کے ساتھ ہی وہ ہندوستان کے لیے ایک سیریز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ یشسوی کی یہ لگاتار دوسری ڈبل سنچری ہے۔ سرفراز اپنے ڈیبیو ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنانے والے چوتھے ہندوستانی بلے باز ہیں۔ سرفراز نے چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس سے قبل ہندوستانی ٹیم جو کل دو وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 196 رنز سے آگے تھی، اس نے لنچ تک مزید دو 118 رنز جوڑے تھے اور دو وکٹیں گنوا دی تھیں۔ آج تیسری وکٹ کے طور پر شبھمن گل 91 رنز کے اسکور پر رن ​​آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کلدیپ یادو بھی 26 رنز پر ریحان احمد کی گیند پر سلپ میں جو روٹ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ یشسوی جیسوال، جو تیسرے دن ریٹائرڈ ہرٹ تھے، شبھمن گل کے آؤٹ ہونے کے بعد دوبارہ بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے اور اپنی ڈبل سنچری اسکور کی۔

انگلینڈ کی جانب سے ٹام ہارٹلے، جو روٹ اور ریحان احمد نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد یشسوی جیسوال (104 ریٹائرڈ ہرٹ) کی سنچری اننگز کی بدولت ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے دن ہفتہ کو دوسری اننگز میں دو وکٹوں پر 196 رنز بنا کر میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا