ایس ایس آر پر سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ انٹر ایکٹو سیشن بھی منعقد کیا ، ان کی شکایات سُنیں
لازوال ڈیسک
کشتوا ڑ؍؍کمشنر سیکرٹری کواپریٹو یشا مدگل جو کشتواڑ کی الیکٹورل رول آبزرور بھی ہیں ، نے آج ضلع میں انتخابی فہرستوں کی جاری خصوصی سمری رویژن (ایس ایس آر 2023 ) کے تحت حاصل ہونے والی پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر /ضلع الیکشن آفیسر کشتواڑ اور دیگر سینئر افسران بشمول ڈپٹی ڈی ای او ، ای آر اوز اور اے ای آر اوز ، بی ایل اوز موجود تھے ۔ ای آر اوز نے کمشنر سیکرٹری کو اپنے متعلقہ اسمبلی حلقوں میں تصویری انتخابی فہرستوں کے ایس ایس آر کے حوالے سے پیش رفت اور جاری کام کے بارے میں بتایا ۔ جاری ایس ایس آر کے دوران ضلع میں حاصل ہونے والی پیش رفت کا جائیزہ لیتے ہوئے یشا مدگل نے اب تک موصول ہونے والے دعووں اور اعتراضات کی تعداد کے بارے میں تفصیلات طلب کیں ۔ مطلع شدہ شیڈول کے مطابق ای سی آئی کے رہنما خطوط کے مطابق ای رولز کی سمری نظر ثانی کرنے کیلئے متعلقہ ای آر اوز پر زور دیتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے ان سے کہا کہ وہ بی ایل اوز کو اہداف حاصل کرنے کیلئے فعال کریں تا کہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بھی اہل ووٹر رجسٹریشن کے بغیر نہ رہ جائے ۔ کمشنر سیکرٹری نے دعووں اور اعتراضات کو بروقت نمٹانے کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی ۔ اس کے بعد کمشنر سیکرٹری نے زمینی صورتحال کا جائیزہ لینے کیلئے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا ۔ قبل ازیں کمشنر سیکرٹری نے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک انٹر ایکٹو میٹنگ میں حصہ لیا ایس ایس آر 2023 کے حوالے سے ان کی شکایات کو توجہ سے سُنا ۔ ان خدشات کو موثر طریقے سے دور کرنے اور حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ۔