کہادربار کے دوران اٹھائے گئے خدشات کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور انہیں حل کیا جائے گا
لازوال ڈیسک
کشتواڑ؍؍کمشنر سیکرٹری سیاحت یشا مدگل نے آج ضلع کشتواڑ کے درب شالہ بلاک میں ایک بڑے عوامی دربار کی صدارت کی ۔ کمیونٹی کے خدشات کو دور کرتے ہوئے کمشنر مدگل نے عوام کے ساتھ بات چیت کی جبکہ سیاحت کے شعبے کے اندر ترقیاتی اقدامات کی پیش رفت اور ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) کے تحت جاری اسکیموں کا بھی جائیزہ لیا ۔ اس تقریب میں ڈپٹی کمشنر کشتواڑ ، ڈی ڈی سی ممبر درب شالہ اے اشوک کمار ، اور مختلف دیگر ضلعی اور سیکٹورل افسران نے شرکت کی ۔ ملحقہ علاقوں کے مقامی لوگوں کی تعداد عوامی دربار میں جمع ہوئی جس میں ڈی ڈی سی ممبران سمیت نمائندوں نے بمل ناگ میں بنیادی ڈھانچے اور سیاحتی سہولیات سے لے کر زیر التوا سڑکوں کے معاوضوں اور ٹریکنگ روٹ کی ترقی، درب شالہ میں کرکٹ اسٹیڈیم /گراؤنڈ کا قیام ، اتلی ایچ ای پی میں روز گار ، کنٹوارہ اور کلچندا سے بمل ناگ جیسی سڑکوں کی تیزی سے تعمیر شامل ہے ، تک ضروری مسائل اور مطالبات پیش کئے ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے عوامی دربار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کا بنیادی مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر فرد فلاحی اور ترقیاتی اسکیموں سے فائدہ اٹھا سکے ۔ مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے یشا مدگل نے کہا کہ دربار کے دوران اٹھائے گئے خدشات کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور انہیں حل کیا جائے گا ۔ ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) پر بحث کرتے ہوئے یشا مدگل نے سامعین کو 110 اسکیموں کے بارے میں بتایا جو کسانوں کیلئے بھاری سبسڈی والے کریڈٹ سے منسلک اختیارات پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو آگاہی کیمپوں کو تیز کرنے کی ہدایت دی اور کسانوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ہائی ٹیک فارمنگ اور متعلقہ شعبے کے طریقوں کیلئے ایچ اے ڈی پی اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں ۔ تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر نے سیاحتی پروفائل کے بارے میں بصیرت فراہم کی اور سیاحوں کی تعداد میں اضافے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا خاکہ پیش کیا ۔ دریں اثنا کمشنر سیکرٹری نے معززین کے ساتھ محکمہ کے اسٹالوں کا معائینہ کیا جس کے نتیجے میں سیلف ہیلپ گروپ کے منظوری کے خطوط ، مختلف یونٹوں کیلئے منظوری کے خطوط اور ایچ اے ڈی پی اسکیم کے تحت غذائی اجزاء کی تقسیم کی گئی ۔