یتارمن آج مینڈھرپہنچیں گی اورنگ زیب کے رشتہ داروں سے ہوگی ملاقات

0
0
یواین آئی
نئی دہلی/جموں؍؍وزیر دفاع نرملا سیتارمن دہشت گردوں کے حملے میں مارے گئے فوج کے جوان اورنگزیب کے رشتہ داروں سے ملاقات کے لئے کل پونچھ میں ان کے آبائی گاوں جائیں گی۔رائفل مین اورنگزیب کو گزشتہ ہفتہ دہشت گردوں نے اغوا کرکے سفاکانہ طریقہ سے قتل کردیا تھا۔ اورنگزیب عیدپر چھٹی لیکر گھر جارہے تھے اور راستے میں ہی دہشت گردوں نے ان کا اغوا کرلیا تھا۔وزارت دفاع کے مطابق محترمہ سیتارمن کل صبح سری نگر روانہ ہوں گی اور پوچھ ضلع کی میندھر تحصیل میں واقع اورنگزیب کے آبائی گاوں جاکر ان کے رشتہ داروں سے ملاقات کریں گی۔ اس کے بعد وہ فوجی حکام کے ساتھ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گی۔اس سے پہلے فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے بھی پیر کو ہی شہید جوان کے گھر جاکر ان کے والد اور دیگر رشتہ داروں سے ملاقات کی تھی۔ جنرل راوت نے شہید جوان کے والد کو یقین دلایا تھا کہ ان کی شہایت ضائع نہیں جائے گی۔ اورنگزیب کے والد بھی فوجی سے ریٹائرڈ ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا