یواین آئی
نئی دہلی؍؍دہلی ہائی کورٹ نے ،جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ اور علیحدگی پسند رہنما یاسین ملک کو، جو دہشت گردانہ سرگرمیوں کو مالی مدد فراہم کرنے اور ان میں حصہ لینے کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، کو اس عدالت کے سامنے اپنا موقف پیش کرنے کی آج اجازت دی ہے۔جسٹس سریش کمار کیت اور گریش کٹھپالیہ کی بنچ نے ملک کے لیے سزائے موت مانگنے والی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی درخواست کے خلاف ذاتی طور پر بحث کرنے کی مجرم کی درخواست کو قبول کیا اور معاملے کی مزید سماعت 19 ستمبر سے پہلے اس کے بارے میں ایک مرتبہ پھر سوچنے کا متبادل دیا۔
بنچ نے کہا کہ یاسین ملک معاملے میں قانونی نمائندگی کے بارے میں ‘دوبارہ سوچ سکتے ہیں’۔ہائی کورٹ نے انہیں اپنا جواب داخل کرنے یا تحریری دلائل جمع کرنے کے بارے میں سوچنے کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ "انہیں عدالت کے سامنے ذاتی طور پر اپنا موقف پیش کرنے کا حق ہے، کسی بھی مدعی کو قانونی مدد ملنی چاہیے۔”