جبل پور، 17 اگست (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو ریاست کے محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیر راکیش سنگھ کی رہائش گاہ پر گئے اور ان سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
ڈاکٹر یادو جبل پور میں قیام کے دوران دیر رات مسٹر سنگھ کی رہائش گاہ پہنچے اور ان سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر یادو نے اپنی ملاقات کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر ساجھاکی ہیں۔
مسٹر سنگھ گزشتہ ہفتے کانور یاترا کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کی ٹانگ پر چوٹ ہے جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔