ہے کسی کوکسی سے کوئی شکایت؟ہے کسی کوکسی سے کوئی شکایت؟گورنر نے ریاستی حکومت کی شکایتی سیل کے کام کاج کا جائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
سرینگر عوام سے موصول ہوئی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنانے کے لئے گورنر این این ووہر انے آج تمام متعلقین کی ایک میٹنگ طلب کی جس میں ریاستی حکومت کی شکایتی سیل کے کام کاج اور عوام کی جانب سے www.jkgrievance.in پر درج کی گئی آن لائن شکایات کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔اس میٹنگ، جس میں راج بھون سیکرٹریٹ کے افسران نے بھی شرکت کی ، کے تعلق سے گورنر نے ہدایت دی کہ عوام کو آگاہ کیا جانا چاہئے کہ وہ اپنی شکایات www.jkgrievance.in پر مسلسل درج کرسکتے ہیں ۔یہ پورٹل جموں اور سرینگر میں کام کررہا ہے۔گورنر نے مزید فیصلہ لیا ہے کہ جہاں ان کا سیکرٹریٹ عوامی شکایات کے ازالے کے عمل پر نگاہ رکھے گا وہیں وہ بذات خود اس تمام سرگرمی کی نگرانی کریں گے تاکہ ثمر آور نتائج برآمد ہوں۔گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نے کہا ہے کہ اگر کسی فرد کو کوئی شکایت ہو تو وہ بلا کسی تا¿ مل کے اپنی شکایت www.jkgrievance.inپر درج کرسکتا ہے۔عوامی شکایات کو ٹول فری نمبرات 1800 180 7004 ، 1800 180 7005اور 1800 180 7007پر بھی درج کیا جاسکتا ہے۔سیکرٹری موصوف نے مزید کہا ہے کہ شکایت دہندگان مندرج ذیل نمبرات پر ان افسران سے رابطہ کرسکتے ہیں جن کو شکایات کے ازالے کی سیل کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔صوبہ کشمیر :فون نمبرات: (0194) 2502591 ….2501262فیکس نمبرات: 2502593, 2502594, 2502596, 2502910, 2502911,2403236, 2500750, 2500693صوبہ جموں: فون نمبر: (0191) 2566182 فیکس نمبرات:2560110,2560109, 2560265,2560266,2560276اگر کوئی شکایت دہندہ اپنی شکایت آن لائن موڈ کے ذریعے درج کرنے سے قاصر ہو تو وہ اپنی شکایت مندرج ذیل پتہ پر بذریعہ ڈاک یا بذریعہ ای ۔ میل بھیج سکتا ہے۔۱۔ ڈاک کے لئے پتہ : ۔ گورنر سیکرٹریٹ ۔راج بھون ۔ سرینگر ۔ 190001 ۲۔ ای ۔ میل :۔[email protected]۳۔ ٹویٹر ہینڈل:۔ jkgrievanceگورنر نے شکایتی سیل سے وابستہ تمام افسروں سے تلقین کی ہے کہ وہ مذکورہ سیل کی کارکردگی کو موثر بنانے کو یقینی بنائیں اور اس سلسلے میںمتعلقہ محکمہ اور افسروں سے ضروری تفصیلات طلب کریں۔اگر کسی شکایت دہند ہ کی شکایت کا مناسب جواب نہ دیا گیا ہو او راس معاملے کو گورنر کے سامنے پیش کیا جائے گا ، جو یہ ذمہ داری چیف سیکرٹری کو سونپ رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا