ہیومن ویلفیئر سوسائٹی نے تحصیلدار مینڈھر پر حملے کی مذمت کی

0
0

ناظم علی خان
مینڈھر؍؍جمو ں و کشمیر ہیو مین ویلفرسو سائٹی جڑا نوالی گلی پو نچھ نے تحصیلدار مینڈھر شہز اد لطیف خان پر ہو ئے حملے کی سخت الفا ظ میں مذ مت کی ہے۔اس ضمن میں سو سائٹی کے ممبر ان کی ایک میٹنگ زیر صدار ت محمد راق بجا ڑ منعقد ہوئی جس میں تمام ممبر ان نے حملے کی سخت الفا ظ میں مذ مت کر تے ہوئے کہا کہ تحصیلدار مو صوف ایک ایما ندار، مخلص اور عوام دوست شخص ہیں ۔ سرکار حکم کی پاسداری کر تے مینڈھر با زار میں غیر قانو نی تجاوزات کو ہٹا نے کا کام کیا ہے جو کہ عوامی مفا د میں ہے اورذاتی مفا د کی خا طر تحصیلدار مو صوف کو نشانہ بنا کر حملہ کیا گیا ہے جس کی تمام عوام کو بڑے پیما نہ کر مذمت کر نی چاہے اور عوام کر رہی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ چند عنا صر نے تحصیلدار مو صوف کے کام اور مقبو لیت کی وجہ سے ایسا حملہ کیا ہے ، سیول سو سائٹی نے سرکار سے فو ری ملز مان کے خلاف سخت سے سخت قانو نی کاروائی کر نے کی اپیل کی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ اس قسم کے حملے ایما ندار افسر ان پر ہو تے رہے تو کوئی بھی افسر مینڈھر میں آنے کے لئے تیا ر نہیں ہو گا۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا