ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے ضمانت ملی،جیل سے باہر

0
0

یواین آئی

رانچی؍؍جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی ہیمنت سورین کو آج جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی جسٹس رنگن مکوپادھیائے کی سنگل بنچ نے آج ہیمنت سورین کو ضمانت دے دی، جو زمین گھپلے کے معاملے میں جیل میں بند ہیں جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے جسٹس رنگن مکوپادھیائے کی سنگل بنچ نے پہلے ہی اس معاملے کی سماعت مکمل کر لی تھی اور فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ عدالت نے آج اس معاملے میں اپنا فیصلہ سنایا۔سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو 31 جنوری 2024 کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے طویل پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا تھا۔
جھارکھنڈ میں زمین گھپلے کے ملزم سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد آج برسا منڈا سینٹرل جیل سے باہر آئے۔جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے آج ہی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنایا ہے۔ ہائی کورٹ کے جج جسٹس رنگون مکوپادھیائے نے ہیمنت سورین کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ اس کے بعد قانونی طریقہ کار کو پورا کرنے کے بعد مسٹر سورین جیل سے باہر آئے۔اس سے پہلے ہائی کورٹ میں 13 جون کو سماعت کے دوران ای ڈی اور دفاع کی طرف سے دلائل مکمل ہو گئے تھے۔ دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا