ہونڈائی موٹرزانڈیا جنوری 2024 سے اپنے ماڈل رینج کی قیمتوں میں اضافہ کرے گا

0
0

ہوندائی کے پاس ہندوستان میں 1358 سیلز پوائنٹس اور 1541 سروس پوائنٹس کا مضبوط نیٹ ورک ہے
لازوال ڈیسک
گروگرام؍؍ہونڈائی موٹرزانڈیا لمیٹڈ، ہندوستان کا پہلا سمارٹ موبلٹی سلوشن فراہم کرنے والا اور آغاز سے لے کر اب تک کا سب سے بڑا برآمد کنندہ، نے یکم جنوری 2024 سے اپنے ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کمپنی نے ان پٹ لاگت، منفی شرح تبادلہ اور اجناس کی قیمتوں میں اضافہ، دیگر وجوہات کے درمیان قیمتوں میں اضافے کااعلان کیا ہے۔ وہیںقیمتوں میں اضافے پر تبصرہ کرتے ہوئے، ہونڈائی موٹر انڈیا کے سی او اوترون گرگ نے کہاکہ ہونڈائی موٹر انڈیا میں، ہم ہمیشہ قیمت میں اضافے کو ممکنہ حد تک جذب کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور صارفین کی مسلسل خوشی کو یقینی بناتے ہیں۔ تاہم، اب یہ ضروری ہو گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی ان پٹ لاگت کے کچھ حصے کو قیمت میں معمولی اضافے کے ذریعے مارکیٹ میں منتقل کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہو گا۔انہوں نے مزیدکہاکہ ایچ ایم آئی ایل صارفین پر مستقبل کی قیمتوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے مسلسل اندرونی کوششیں کرتا رہے گا۔واضح رہے ہونڈائی موٹرزانڈیا لمیٹڈ، ہونڈائی موٹر کمپنی کا ایک مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ، ہندوستان کا پہلا سمارٹ موبلٹی سلوشن فراہم کرنے والا اور اپنے آغاز کے بعد سے نمبر ایک کار برآمد کنندہ ہے۔ہونڈائی کا ‘پروگریس فار ہیومینٹی’ کا عالمی برانڈ وڑن صنعت کی معروف ٹیکنالوجی کے ساتھ نقل و حرکت کے حل پیش کرکے آنے والی نسلوں کے لیے ایک پائیدار نقطہ نظر تخلیق کرتا ہے۔ایچ ایم آئی ایل اس وقت پورے ہندوستان میں 1358 سیلز پوائنٹس اور 1541 سروس پوائنٹس کے مضبوط نیٹ ورک کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا