- ہولی ملن تقریب کا انعقاد ؛ گورنر، خاتون اوّل نے راج بھون عملے و اُن کے کنبوں کے ساتھ رنگوں کا تہوار منایا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍راج بھون میں آج ہولی ملن کی تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں گورنر این این ووہرا اور خاتون اول اوشا ووہرا نے حصہ لیا۔دونوں معززین نے راج بھون کے عملے اور ان کے کنبوں کے ساتھ رنگوں کا تہوار منایا۔گورنر اور خاتون اوّل نے اپنے عملے کو ہولی کی مبارک باد دی اور ان میں مٹھائیاں بانٹیں۔انہوں نے ریاست کے لوگوں بالخصوص راج بھون کے عملے اور ان کے کنبوں کی صحت و سلامتی اور خوشحالی کی دعا کی۔