ہوائی، //امریکی ریاست ہوائی کے ماوئی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 106 ہو گئی ہے۔ یہ اطلاع ماوئی کاؤنٹی سے موصول ہوئی ہے۔
ایک دن پہلے ہی مرنے والوں کی تعداد 99 سے زیادہ بتائی گئی تھی۔ منگل تک کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آگ میں مرنے والوں کی تعداد 106 ہو گئی ہے اور مرنے والوں میں سے صرف پانچ کی شناخت ہو سکی ہے۔
کاؤنٹی کے مطابق اب تک تقریباً 32 فیصد علاقے کی تلاشی لی جا چکی ہے۔
ہوائی کے گورنر جوش گرین نے پیر کو کہا کہ سرچ آپریشن جاری رہنے سے ہلاکتوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔