ہوائی سفر کا خواب دکھانے والے مودی نے غریبوں سے ریلوے بھی چھین لی: راہل گاندھی

0
0

نئی دہلی، .// کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی غریبوں کو ہوائی سفر کا خواب دکھاتے رہے ہیں، لیکن سچائی یہ ہے کہ ان کی حکومت کی پالیسیوں کے سبب غریبوں سے ریل کا سفر بھی چھین لیا گیا ہے۔
مسٹر راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ‘ہوائی چپل’ والے لوگوں کو ہوائی جہاز میں سفر کرنے کا خواب دکھا کر مسٹر مودی نے ان سے ‘غریبوں کی سواری’ ریلوے بھی لی ہے۔ ڈائنامک کرایہ کے نام پر ہونے والی لوٹ مار، ٹکٹ منسوخی کے بڑھتے ہوئے چارجز اور مہنگے پلیٹ فارم ٹکٹ کے درمیان لوگوں کو ایسی ‘ایلیٹ ٹرین’ کی تصویر دکھا کر بہلایا جا رہا ہے جس پر غریب آدمی پاؤں بھی نہیں رکھ سکتا ہے۔ شہریوں کو جو رعایتیں مل رہی تھیں ان سے چھین کر حکومت نے تین سال میں 3700 کروڑ روپے کی وصولی کی ہے۔
انہوں نے کہا، "پبلسٹی کے لیے منتخب کی گئی ٹرین کی خاطر، عام آدمی کی ٹرینوں کو ہر جگہ کھڑا کر دیا جاتا ہے۔ غریب اور متوسط ​​طبقہ کے مسافروں کو ریلوے کی ترجیح سے باہر رکھا گیا ہے۔ اے سی ڈبے کی تعداد بڑھانے کے لیے جنرل کوچ کی تعداد کم کردی گئی ہے جس میں نہ صرف مزدور اور کسان بلکہ طلبہ اور ملازمت پیشہ افراد بھی سفر کرتے ہیں۔ اے سی کوچز کی تعمیر بھی عام ڈبوں کے مقابلے میں تین گنا بڑھا دیا گیا ہے۔ دراصل ریلوے بجٹ کو الگ سے پیش کرنے کی روایت کو ختم کرکے انہیں ‘کارناموں’ کو چھپانے کی سازش کی گئی ہے۔
مسٹر راہل گاندھی نے مودی حکومت کی پالیسیوں کو غریب مخالف قرار دیتے ہوئے کہا، "ریلوے کی پالیسیاں صرف امیروں کو ذہن میں رکھ کر بنائی جارہی ہیں جو ریلوے پر انحصار کرنے والی 80 فیصد آبادی کے ساتھ دھوکہ ہے۔ مودی پر بھروسہ ‘اعتماد شکنی کی گارنٹی’ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا