ضلع ڈوڈہ کے نامور بزرگ سماجی اور سیاسی شخصیت محمد ایوب دیوچل بسے
لازوال ڈیسک
جموں//وادی چناب کے علاقے ڈوڈہ کی بزرگ سماجی اور سیاسی شخصیت، محمد ایوب دیو نے 93 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد اتوار کی صبح محلہ عرفان آباد ڈوڈہ میں اپنے آبائی گھر میں آخری سانس لی۔واضح رہے محمد ایوب دیو 27-11-1930 کو ڈوڈہ میں پیدا ہوئے اور ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ مریم بیگم، دو بیٹے محمد عباس دیو اور اشتیاق احمد دیو (سینئر صحافی اور صدر ڈوڈ ہ ڈیولپمنٹ فرنٹ) اور تین بیٹیاں شاہین سلمیٰ، یاسمین نگہت اور تسلیمہ کوثرشامل ہیں۔وہ ایک اصول پسند آدمی، جس نے عام لوگوں کے لیے عظیم خدمات انجام دیں اور ڈوڈہ کی ترقی کے لیے جہاں وہ 1944 میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن ڈوڈہ کے ساتھ سرگرم عمل رہے اور اس سے وابستہ رہے، وہیں 1955 سے رائے شماری سے بھی منسلک ہو گئے، جسے محازِ رائشماری بھی کہا جاتا ہے۔ 1975 تک جہاں انہوں نے سابق وزیر جموں و کشمیر خ۔ عطا ء اللہ سہروردی، سابق ایم ایل اے عبدالغنی مست فریدی، جی ایچ محمد بھدرواہی اور دیگر کے ساتھ قریبی رفاقت حاصل کی اس کے علاوہ 1989 میں اتحاد المسلمین آرگنائزیشن کے سرگرم رکن رہے ۔ان مختلف جدوجہد کی تحریکوں کے دوران محمد ایوب دیو کئی بار جیل میں بھی رہے۔ وہ علم کا مظہر تھے اور ڈوڈہ کی زندہ تاریخ کے طور پر مانے جاتے تھے جنہوں نے اپنی زندگی میں ہمیشہ معاشرے میں اتحاد اور بھائی چارے کے لیے کھڑے رہے اور سب کیلئے مساوی حقوق کے لیے، فرقہ وارانہ عناصر، انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد کی اور غریب عوام کیلئے جدوجہد کی ۔ان کی نماز جنازہ آج عید گاہ ڈوڈہ میں بعد نماز ظہر منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور بعد ازاں ان کے آبائی قبرستان ڈوڈہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔مختلف حلقوں سے ان کے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا جس پر وادی چناب کی مختلف سماجی، سیاسی اور مذہبی تنظیموں نے بڑے پیمانے پر تعزیت کی، جس میں انہوں نے دیو کے افسوسناک انتقال پر اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ وہیںغم کی اس گھڑی میں اظہار تعزیت کرنے والوں میں صدر چناب ویلی جرنلسٹس ایسوسی ایشن نصیر کھوڑہ، سرپرست وائی ایس سی سی ڈوڈہ منظور احمد بٹ، صدر ڈوڈا ویلفیئر سوسائٹی محمد اقبال بلوان، سینئر این ایچ ایم لیڈر فیضان اے ترمبو، چیئرمین فریدیہ بزم و ادب ڈوڈہ سید اللہ شاد فریدآبادی، معروف معتمد احمد فریدی، ریاستی سکریٹری جے کے پی ڈی پی ایڈو شیخ ناصر حسین، ضلعی صدر پی ڈی پی ڈوڈہ شہاب الحق بٹ، چیرمین ادبی و شفاعتی مرکز ڈوڈا نصیر احمد، صدر ایمپلائز فیڈریشن نیاز احمد راہی، سینئر شکیل احمد دیو اور غ حسن پامپوری، صدر چناب ویلی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر حامد پارے، صدر این ایچ ایم یونین ڈوڈہ ڈاکٹر ناصر اندرابی، کشتواڑ کے سینئر صحافی مشتاق احمد دیو، صدر چناب ویلی ٹیچرز فورم نثار احمد بانڈے، صدر ٹیچرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی ڈوڈہ سجاد ملک، معروف سماجی کارکن عبدالقیوم زرگر اور شوکت علی مغل، ممبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈوڈا کسر حسن شینالی، ضلعی صدر ڈی پی اے پی ڈوڈہ آصف جہاں گٹو، سینئر سیاسی کارکن مرزا مظفر بیگ، مینجنگ ایڈیٹر پرواز نیوز تنویر احمد خطیب، ممبران وائی ایس سی سی ڈوڈہ موسیٰ آزاد، راجد وانی، وسیم اختر راجہ کے علاوہ کلچرل آفیسر صلاح الدین شیخ، صدر سینئر سٹیزن فورم ڈوڈا محبوب احمد ٹاک اور ڈاکٹر شبیر حسین پتیگارو ، ادارہ لازوال جموں کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر جان محمد، اسٹیٹ ابزور چیف ایڈیٹر محمد یاسمین سمیت دیگر کئی شامل تھے ۔