ہند اور تاجکستان آبی وسائل کے فروغ کے لئے آپسی تعاون بڑھانے پر متفق

0
0

یواین آئی
نئی دہلیہندوستان اور تاجکستان نے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے معاشی تعاون خصوصاً آبی وسائل کے فروغ میں اضافہ کرنے سے اتفاق کیا ہے ۔آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کی صفائی ستھرائی، سڑک ٹرانسپورٹ، شاہراہوں اور جہاز رانی کے مرکزی وزیر نتن گڈ کری نے کل دوشنبہ میں تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین محیرالدین سے وسیع تر گفتگو کی۔ مسٹر گڈ کری ان دنوں تاجکستان کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ دونوں لیڈروں نے مختلف شعبوں میں جاری باہمی تعاون کو ایک نئی جہت دینے کی ضرورت پر زور دیا اور آبی وسائل کے شعبوں میں آپسی تعاون بڑھانے سے اتفاق کیا۔مسٹر گڈ کری نے تاجک لیڈر کو اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے تئیں پر عزم ہیں انہو ں نے کہا کہ شکر اور دودھ کا پا¶ڈر جیسی اشیاءمیں تجارت کرنے کی گنجائش کا پتہ لگایا جاسکتا ہے ۔مسٹر گڈ کری نے ایران میں چاہ بہار بندرگاہ کی ترقی کے بارے میں بھی انہیں جانکاری دی۔ ہندوستان چاہ بہار بندرگاہ کی ترقی کے سلسلے میں تعاون دے رہا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ہندوستان یہ چاہے گا کہ معیاری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں تاجکستان اور ہندوستان کی مہارت کا اشتراک کیاجائے ۔تاجکستان کے وزیرخارجہ نے بتایا کہ ہندوستان تاجکستان کا ایک بھروسے مند سیاسی اور کلیدی ساجھے دار ہے اور وہ ہندوستان کے ساتھ اپنے معاشی رشتوں کو وسعت دینا پسند کرے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا