ہندوستان کے سابق چیف الیکشن کمشنر ٹی این سیشن کا اتوار کی رات کو انتقال ہوگیا ۔ ہندوستان کے 10 ویں چیف الیکشن کمشنر رہے ٹی این سیشن 86 سال کے تھے ۔ ٹی این سیشن نے اتوار کو چنئی میں واقع اپنی رہائش گاہ میں رات تقریبا 9.30 بجے آخری سانس لی ۔ ہندوستان کے انتخابی نظم و نسق کو پٹری پر لانے کا سہرا ٹی این سیشن کے سر جاتا ہے ۔
سیشن سال 1990 سے 1996 کے دوران ہندوستان کے چیف الیکشن کمشنر رہے ۔ چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے وہ 1989 میں ہندوستان کے 18 ویں کابینہ سکریٹری کا عہدہ سنبھال رہے تھے ۔ 1996 میں انہیں سرکاری سروسز کیلئے رمن میگسیس ایوارڈ دیا گیا تھا ۔