آئی آئی ٹی جموں کے جگٹی کیمپس کا دورہ ، فائونڈیشن پروگرام کے اِفتتاحی سیشن میں 2023 ء کے جوائننگ بیچ طلباء سے خطاب
لازوال ڈیسک
جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج جگتی کیمپس میں فائونڈیشن پروگرام کے اِفتتاحی سیشن میں آئی آئی ٹی جموں کے 2023 ء کے جوائننگ بیچ کے طلباء سے خطاب کیا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں نئے طلباء کو مُبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آئی آئی ٹی جموں میں عالمی معیار کی فیکلٹی آپ کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لئے آپ کی صلاحیتوں کو پروان چڑھائے گی۔اُنہوں نے کہا،’’ بھارت کا مستقبل اِنجینئرنگ کیرئیر کے لئے بہت سارے مواقع فراہم کرتا ہے ۔ چوں کہ قوم تحقیق اور ترقی ، بنیادی ڈھانچے او رتکنیکی ترقی میں سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہے ،بہت سارے مواقع اِنجینئروں کے لئے منتظر ہیں۔‘‘ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم کی رہنمائی میں ہندوستان آگے بڑھ رہا ہے اور علمی معیشت سے چلنے والے ٹیکنالوجی اور سروسز ہَب کے طورپر اُبھر رہا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ’’ میک اِن اِنڈیا‘‘ اور ’’ ڈیجیٹل اِنڈیا ‘‘ کے اَقدامات اور بڑھتے ہوئے سٹارٹ اَپ ایکو سسٹم سے نوجوان اَپنی شناخت اور اِنجینئرنگ میں ایک کامیاب کیرئیر بنانے کے لئے بہتر مواقع فراہم کرتے ہیں ۔لیفٹیننٹ گورنر نے طلباء سے کہا کہ وہ نئی راہیں تلاش کریں اور دُنیا بھر میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے ہم آہنگ رہنے کے لئے خود کو تیار کریں۔ اُنہوں نے کہا ،’’ ہمیں ایسے اِنجینئروں کی ضرورت ہے جو صرف دُنیا تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ جو نصابی کتابو ں سے ہٹ کر سوچیں گے اور چیلنجوں کو مواقع کے طورپر قبول کریں گے ۔ نوجوان اِنجینئروں کی مہارت ’ میک اِن اِنڈیا ‘ اور ’ سٹارٹ اَپ اِنڈیا ‘ کے مشن کو آگے بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگی ۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے جاپان اور اَمریکہ کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ ان ممالک کی اِنجینئرنگ مہارت نے ان کی ترقی میں اہم کردار اَدا کیا ہے اور دُنیا میں ان کا مقام بلند کیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ دُنیا کی بڑی طاقتیں اِس بات کی گواہ ہیں کہ عظیم اِنجینئروں نے اِن قوموں کو بلندیوں تک پہنچانے میں اہم کردار اَدا کیا ہے۔اُنہوں نے کہا،’’ ہندوستان کو ایسے اِنجینئروں کی ضرورت ہے جو شہری کاری ، بنیادی ڈھانچے او ر سبھی کے لئے معیاری صحت خدمات او رتعلیم تک رَسائی کے چیلنجوں سے نمٹ سکیں۔ نوجوان اِنجینئروں کے خیالات اور حل ایک زیادہ جامع اور مساوی معاشرے کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ ہندوستان کو ایسے اِنجینئروں کی ضرورت ہے جو عالمی سطح پر تعاون کرسکیں ، پیچیدہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے دوسرے ممالک اور اِداروں کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دیں۔ مجھے یقین ہے کہ نوجوان اِنجینئروں میں نہ صرف ہندوستان کو خود اَنحصار بنانے کی صلاحیت ہے بلکہ اسے ایک عالمی رہنماکے طورپر بھی پوزیشن میں لانے کی صلاحیت ہے۔‘‘اُنہوں نے تعلیمی اِداروںمیں ایک ایسا تعلیمی ماحول پید اکرنے پر زور دیا جو آج ایسا تعلیمی نظام کی حقیقت کی عکاسی کرتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو اختراعیت کے گہوارہ کے طور پرترقی دینے کی ضرورت ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ اِنڈسٹریز کے ساتھ تعاون کر کے اور دُنیا کے چیلنجوں سے نمٹنے سے جامعات پیچیدہ مسائل کو حل کرنے کے لئے مہارتوں سے لیس گریجویٹ تیار کرسکتی ہیں۔اُنہوں نے کہا مزید کہا،’’آئیے ایک بہتر کل کی تعمیر کے لئے اختراعیت اور اِنجینئرنگ کی طاقت کا اِستعمال کریں۔ ہندوستان کے سفر میں آگے آنے والے مواقع بہت ہیں او اس میں کوئی شک نہیں کہ نوجوان اِنجینئروں کی ذہانت اور عزم ہماری قوم کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے طلباء سے کہا کہ وہ خواہش مند بنیں اور اَپنی عظیم قوم کو تبدیل کرنے کے لئے ٹیکنالوجی ، علم اور حکمت سے فائدہ اُٹھانے کے مقصد کے ساتھ اَپنا نیا سفر شروع کریں۔ڈائریکٹر آئی آئی ٹی جموں پروفیسر منوج سنگھ گوڑ نے پانچ روزہ فائونڈیشن پروگرام کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔اِس تقریب میں پدم شری ڈاکٹر جنک پالٹا میک گلیگن ، وائس چانسلر ایس ایم وِی ڈی یو پروفیسر پرگتی کمار ، ڈائریکٹر آئی آئی ایم جموںپروفیسر بی ایس سہائے ، ڈائریکٹر ایمز جموں ڈاکٹر شکتی گپتا ، سی اے او اودھمپور ۔ سری نگر ۔ بارہمولہ ریلوے لائن ( یو ایس بی آر ایل ) ایس ۔ پی ماہی ،، سینئر اَفسران ، ممتاز شہری ، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے شرکت کی۔