ہندوستان نے ٹاس جیت کر کیا بیٹنگ کا فیصلہ

0
0

ہانگژو، //چین میں کھیلے جارہے ایشیائی کھیلوں کے 19ویں ایڈیشن میں پیر کو ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے خواتین کرکٹ ٹی -20 کے فائنل میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔
ژی جیانگ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی پنگفینگ کرکٹ گراؤنڈ میں آج کھیلے جانے والے اس میچ میں جیتنے والی ٹیم کو گولڈ میڈل اور ہارنے والی ٹیم کو سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑے گا۔
اس میچ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ ٹیم کی باقاعدہ کپتان ہرمن پریت کور کی واپسی ہوئی۔ بنگلہ دیش کے دورے کے دوران خراب رویے کی وجہ سے ان پر دو میچوں کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ کل کے میچ میں ہندوستانی خاتون ٹیم بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی۔ سری لنکن ٹیم نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
دونوں ٹیمیں درج ذیل ہیں۔
ہندوستان: اسمرتی مندھانا، شیفالی ورما، جمیمہ روڈریگس، ہرمن پریت کور (کپتان)، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، دپتی شرما، دیویکا ویدیہ، امن جوت کور، پوجا وستراکر، تیتاس سادھو، راجیشوری گائیکواڑ۔
سری لنکا: چماری اٹاپٹو (کپتان)، انوشکا سنجیوانی (وکٹ کیپر)، وشمی گنارتنا، نیلاکشی ڈی سلوا، ہسینی پریرا، اودیشیکا پربودھینی، اینوکا راناویرا، اینوشی پریادرشینی، کاویشا دلہری، اوشادی راناسنگھے، سوگندھیکا کماری۔a

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا