ہندوستان نے ٹاس جیتا، بنگلہ دیش پہلے بلے بازی کرے گا

0
0

لازوال ویب ڈیسک

کانپور، //ہندوستان نے کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں جمعہ کو ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

https://twitter.com/search?q=india+bangladesh+test&ref_src=twsrc%5Egoogle%7Ctwcamp%5Eserp%7Ctwgr%5Esearch
بارش اور خراب موسم کے باعث میچ مقررہ وقت سے تقریباً ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوگا۔ گراؤنڈ اسٹاف نے گرین پارک گراؤنڈ میں گزشتہ رات بارش کی وجہ سے گیلی آؤٹ فیلڈ کو خشک کرنے کے لیے سخت محنت کی۔ آن فیلڈ امپائر نے 9.30 پر فیلڈ کا معائنہ کیا اور 10.00 بجے ٹاس کا اعلان کیا۔ میچ ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔
دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پہلا ٹیسٹ جیت کر ناقابل شکست برتری حاصل کرنے والے ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اور وہ پچ میں موجود نمی کا فائدہ اٹھانے کے لئے چنئی ٹیسٹ کی طرح تین تیز گیند بازوں کے ساتھ میدان میں اترے گا۔ بنگلہ دیش نے ناہید رانا اور تسکین احمد کی جگہ تیج الاسلام اور خالد کو جگہ دی ہے۔
ٹاس کے بعد ہندوستانی کپتان روہت شرما نے کہا کہ گزشتہ میچ میں ہماری شروعات اچھی نہیں تھی لیکن بعد میں ٹیم نے واپسی کرلی تھی۔
یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ 1964 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ گرین پارک کی پچ پر چوتھی اننگ میں کھیلنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ یہاں اب تک 23 ٹیسٹ میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں سات میچ ہندوستان کے حق میں گئے ہیں جب کہ تین میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 13 میچوں میں ہار جیت کا فیصلہ نہ ہو سکا۔ ہندوستان نے یہاں اپنا آخری میچ 2021 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا جس میں جیت یا ہار کا فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔
ٹیمیں درج ذیل ہیں:
ہندوستان
روہت شرما (کپتان)، یشسوی جیسوال، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، کے ایل راہل، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، رویندرا جدڈیجہ، آر اشون، آکاش دیپ، جسپریت بمراہ اور محمد سراج۔
بنگلہ دیش
نظم الحسین شانتو (کپتان)، شادمان اسلام، ذاکر حسن، مومن الحق، مشفق الرحیم، شکیب الحسن، مہدی حسن میراز، لٹن داس (وکٹ کیپر)، حسن محمود، خالد احمد اور تیج الاسلام۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا