ہندوستان-میانمار سرحد جلد سیل کر دی جائے گی: شاہ

0
0

لازوال ڈیسک

گوہاٹی،  مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو کہا کہ ہندوستانی حکومت جلد ہی ہندوستان اور میانمار کے درمیان لوگوں کی آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی عائد کردے گی۔

آج یہاں آسام پولیس کے نئے تعینات کمانڈوز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ (پی او پی) اور گوہاٹی کے سرووسجائی اسٹیڈیم میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ ہندوستان اور میانمار کے درمیان سفر کے لیے ویزا درکار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان اور میانمار کے درمیان ایف ایم آر معاہدے پر نظرثانی کرنے کا انتخاب کیا ہے۔ ہندوستان- میانمار سرحد کو جلد سیل کر دیا جائے گا۔ آسام پولیس کی شاندار تاریخ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسام پولیس کو ہندوستان کی دیگر ریاستوں کی پولیس کے مقابلے بہت زیادہ چیلنجز کا سامنا ہے۔

وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ مسٹر مودی کی قیادت میں 2014 سے 2024 تک نکسل سے متاثرہ علاقوں، کشمیر اور شمال مشرق میں تشدد میں 73 فیصد کمی آئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا