ہندوستان اور جمائیکا کئی شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے

0
0

لازوال ویب ڈیسک

نئی دہلی،// ہندوستان اور کیریبین ملک جمائیکا نے ہنر کے فروغ ، صلاحیت سازی ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، چھوٹے پیمانے کی صنعتوں، بائیو فیول، اختراع، صحت، تعلیم اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

http://www.uniurdu.com/
آج یہاں حیدرآباد ہاؤس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور جمائیکا کے وزیر اعظم اینڈریو ہولنس کے درمیان دو طرفہ سربراہی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
ملاقات کے بعد اپنے میڈیا بیان میں مسٹر مودی نے مسٹر ہولنس اور ان کے وفد کا ہندوستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آج پہلی بار جمائیکا کے وزیر اعظم ہندوستان کے دو طرفہ دورے پر ہیں۔ اس لیے ہم اس سفر کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔
مسٹر مودی نے کہا "وزیر اعظم ہولنس ہندوستان کے دیرینہ دوست رہے ہیں۔ مجھے کئی بار ان سے ملنے کا موقع ملا ہے اور ہر بار میں نے ان کے خیالات میں ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم محسوس کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ان کا یہ دورہ ہمارے دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ پورے کیریبیائی خطے کے ساتھ ہمارے تعلقات کو نئی توانائی فراہم کرے گا۔‘‘
وزیر اعظم نے کہا "ہندوستان اور جمائیکا کے درمیان تعلقات ہماری مشترکہ تاریخ، مشترکہ جمہوری اقدار اور عوام سے عوام کے مضبوط رشتوں پر مبنی ہیں۔ ہمارے تعلقات ثقافت، کرکٹ، کامن ویلتھ اور کیری کام کی نشاندہی کرتےہیں۔ آج کی میٹنگ میں ہم نے تمام شعبوں میں اپنے تعاون کو مضبوط بنانے پر غور کیا اور کئی نئے اقدامات کی نشاندہی کی۔ ہندوستان اور جمائیکا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔ جمائیکا کے ترقیاتی سفر میں ہندوستان ہمیشہ سے ایک قابل اعتماد اور پرعزم ترقیاتی شراکت دار رہا ہے۔ اس سمت میں ہماری تمام کوششیں جمائیکا کے لوگوں کی ضروریات پر مبنی ہیں۔ ” آئی۔ ٹیک اور آئی سی سی آر اسکالرشپس کے ذریعے ہم نے جمائیکا کے لوگوں کی مہارتوں کی نشوونما اور استعداد کار میں اضافہ کیا ہے۔”
انہوں نے کہا "ہم جمائیکا کے ساتھ ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، چھوٹے پیمانے کی صنعتوں، بائیو فیول، اختراع، صحت، تعلیم اور زراعت کے شعبوں میں اپنا تجربہ شیئر کرنے کے لیے تیار ہیں۔” دفاع کے میدان میں ہم ہندوستان کی طرف سے جمیکن آرمی کی تربیت اور صلاحیت سازی پر آگے بڑھیں گے۔ منظم جرائم، اسمگلنگ اور دہشت گردی ہمارے مشترکہ چیلنجز ہیں۔ ہم مل کر ان چیلنجوں کا مقابلہ کرنے پر متفق ہیں۔ ہمیں خلائی شعبے میں اپنے کامیاب تجربے کو جمائیکا کے ساتھ شیئر کرنے میں بھی خوشی ہوگی۔

N

 

 

مسٹر مودی نے کہا “آج کی میٹنگ میں ہم نے کئی عالمی اور علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ تمام تناؤ اور تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ ہم مل کر عالمی امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ ہندوستان اور جمائیکا اس بات پر متفق ہیں کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت تمام عالمی اداروں میں اصلاحات ضروری ہیں۔ ہم انہیں عصری شکل دینے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔‘‘
مسٹر مودی نے کہا ” ہندوستان اور جمائیکا کو وسیع سمندروں سے الگ کیا جاسکتا ہے، لیکن ہمارے ذہن، ہماری ثقافت اور ہماری تاریخ مشترک ہے۔ تقریباً 180 سال پہلے ہندوستان سے جمائیکا جانے والے لوگوں نے ہمارے لوگوں کے درمیان تعلقات کی مضبوط بنیاد رکھی۔ ہندوستانی نژاد تقریباً ستر ہزار لوگ جو آج جمائیکا کو اپنا گھر کہتے ہیں وہ ہماری مشترکہ وراثت کی نمایاں مثال ہیں۔ وہ وزیر اعظم ہولنس اور ان کی حکومت کے ان کی دیکھ بھال کے لیے شکر گزار ہیں۔‘‘
وزیر اعظم نے کہا "جس طرح جمائیکا میں یوگا، بالی ووڈ اور ہندوستان کی لوک موسیقی کو اپنایا گیا ہے، جمائیکا کے "ریگے” اور "ڈانس ہال” بھی ہندوستان میں مقبول ہو رہے ہیں۔ آج ہونے والے ثقافتی تبادلے ہماری باہمی قربت کو مزید بڑھائیں گے۔ ہم نے دہلی میں جمائیکا ہائی کمیشن کے سامنے سڑک کا نام "جمائیکا روڈ” رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ "یہ سڑک ہماری گہری دوستی اور آنے والی نسلوں کے لیے ہمارے تعاون کی راہ ہموار کرے گی۔”
مسٹر مودی نے کہا ” کرکٹ کے کھیل سے محبت کرنے والے ممالک کے طور پر ہمارے تعلقات میں ایک بہت ہی مضبوط اور اہم مربوط لنک رہا ہے۔ ’کورٹنی والش‘ کی تیز گیند بازی ہو یا ’کرس گیل‘ کی دھماکہ خیز بلے بازی، ہندوستان کے لوگوں کو جمائیکا کے کرکٹرز سے خاص لگاؤ ​​ہے۔ ہم نے کھیلوں میں اپنے تعاون کو مزید گہرا کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ مجھے یقین ہے کہ آج کی بات چیت کا نتیجہ ہمارے تعلقات کو ’’ اوسین بولٹ ‘‘سے زیادہ تیزی سے آگے بڑھائے گا اور ہم نئی بلندیوں کو چھوتے رہیں گے۔‘‘
/lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا