ہندوستانی معیشت چار ٹریلین ڈالرکے پار

0
0

نئی دہلی، //ملکی معیشت کے لحاظ سے آج کا دن یادگار بن گیا جب ہندوستان کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) پہلی بار 4 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہندوستان دنیا کی چوتھی بڑی معیشت بننے کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ہندوستان کی جی ڈی پی میں گزشتہ کچھ برسوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے 2021 میں ہندوستان کی جی ڈی پی 3.2 ٹریلین ڈالر تھی، 2022 میں یہ بڑھ کر 3.6 ٹریلین ڈالرہوگئی اور 2023 میں بڑھ کر 4 ٹریلین ڈالر ہوگئی۔ جرمنی اس وقت دنیا کی چوتھی بڑی معیشت ہے اور اس وقت جرمنی کی معیشت 4.28 ٹریلین ڈالر ہوچکی ہے۔

ہندوستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں رواں سال میں اب تک 28.1 ارب ڈالر کا اضافہ ہوچکا ہے۔

اس دوران ملک کی معاشی ترقی کو لے کر سوشل میڈیا پر تعریف ہورہی ہے۔ ملک کی اس ترقی کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد دی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیادہ تر صارفین کہہ رہے ہیں کہ مودی ہیں تو سب کچھ ممکن ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے سرکردہ صنعت کار، رہنما اور مشہور شخصیات بھی وزیر اعظم کی تعریف کر رہے ہیں۔ مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے ایکس پر پوسٹ کیا، “یہ ہندوستان کے لیے عالمی فخر کا لمحہ ہے کیونکہ ہماری جی ڈی پی 4 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ وزیر اعظم کی قیادت میں نئے ہندوستان کا عروج۔ نریندر مودی جی کی قیادت واقعی منفرد ہے۔

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے اس اقتصادی ترقی کے لیے پی ایم مودی کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا، ’’متحرک، دور رس قیادت اس طرح دکھتی ہے۔ خوبصورتی سے ترقی کررہا ہمارا نیا ہندوستان ایسا ہی نظر آتا ہے۔ میرے ساتھی ہندوستانیوں کو مبارکباد کیونکہ ہماری قوم 4 ٹریلین ارب ڈالر ڈی پی کا ہندسہ عبور کیا ہے۔ آپ کے لیے زیادہ طاقت، آپ کے لیے زیادہ عزت، عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی جی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا