ہندوستانی فوج کا لوگوں کی زندگیوں کو روشن کرنے کا سلسلہ جاری

0
0

فوج نے پونچھ کے کلالی اور مڑہوٹ میں سولر لیمپ تقسیم کئے
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍پیر پنجال کے جنوب میں دور دراز کے دیہاتوں کے الگ تھلگ مکانات جو دن کے وقت زندگی سے ہچکولے کھاتے ہیں، سورج غروب ہوتے ہی خاموشی اختیار کر لیتے ہیں جیسے رات کے ساتھ ہی بجلی کی گرڈ تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے مکمل اندھیرا چھا جاتا ہے۔ وہیںسولر اسٹریٹ لیمپ ان دور دراز علاقوں کے لییآخری حل ہیں۔ سادگی کی وجہ سے یہ سولر لیمپ سخت موسمی حالات میں بھی لگائے جاسکتے ہیں۔دریں اثناء ہندوستانی فوج نے آپریشن سدبھاونا پروجیکٹ کے تحت دور افتادہ گاؤں کلالی، جیوتی والا اور مرہوٹ کے حالات زندگی کو بہتر بنانے کے مقصد سے سولر لیمپ لگائے۔ اس عمل نے باشندوں میں ہندوستانی فوج کے لیے خیر سگالی کا جذبہ بھی پیدا کیا۔وہیںمقامی مکینوں نے تہہ دل سے فوج کا شکریہ ادا کیا اور خطے میں دیرپا امن کے قیام میں ہندوستانی فوج کے کردار کو تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ ان ترقی یافتہ دیہاتوں کی خواہشات کو پورا کرنے میں ہندوستانی فوج کی کوششوں کو سراہا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا