بڑی تعداد میںمقامی لوگوں نے کی شرکت ،مفت چیک اپ اور ادویات کی گئیں تقسیم
لازوال ڈیسک
کشتواڑ؍؍جذبہ خیر سگالی کے طور پر اور عام لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کے اپنے عزم کے تسلسل میں، ہندوستانی فوج نے مقامی لوگوں اور لائیو اسٹاک کے لیے سرور باؤل اوربونجواہ باؤل میں ایک میڈیکل اور ویٹرنری کیمپ کا انعقاد کیا۔اس کیمپ کا مقصد دور دراز کے دیہاتوں میں مقیم طبی لحاظ سے کم مراعات یافتہ صارفین کے دروازے پر بنیادی طبی خدمات فراہم کرنا اور جانوروں کے لئے ویٹرنری سپورٹ اور نقل مکانی کرنے والے خانہ بدوشوںکے لئے طبی سہولیات فراہم کرنا تھا جو دستیاب نہیں ہیں۔وہیںکیمپ کے دوران، ویٹرنری ڈاکٹروں اور ہندوستانی فوج اور سول کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم جس میں میڈیکل اسپیشلسٹ اور ڈینٹسٹ شامل تھے نے مجموعی طور پر 216 مرد، 184 خواتین، 42 بچے سرور باؤل اور 20 مرد، 266 خواتین،28 بچوں کو بونجواہ بائول میںمفت طبی امداد کے ساتھ ساتھ عام طور پر ہونے والی بیماریوں کی ابتدائی جانچ اور ادویات بھی فراہم کی گئیں۔دوسری جانب سرور باؤل سے 163 لائیو سٹاک اور بونجوہ باؤل سے 294 لائیو ٹاکس میں بھیڑ، بکریاں، گائے اور گھوڑے شامل تھے جن کا علاج کیا گیا اور کیمپ کے دوران انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ اس موقع پرمقامی لوگوں نے ان کی حقیقی ضروریات اور خواہشات کو پورا کرنے کے لیے ہندوستانی فوج کی اس کوشش کو سراہا ہے۔